بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
آئی آئی ٹی ایف 2021 میں کھادی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ؛ 2.88 کروڑ روپئے کی بڑے پیمانے پر ریکارڈ فروخت
Posted On:
08 DEC 2021 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 دسمبر 2021: حال ہی میں ختم ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2021، میں حکومت کی نمایاں کاوشوں کی بدولت مقامی مصنوعات کے لیے 2.88 کروڑ روپئے کے مجموعی کاروبار کے ساتھ ، کھادی مصنوعات کی وسیع پیمانے پر فروخت ہوئی ہے۔ کووڈ کے بعد کے منظر نامے میں کھادی مصنوعات کی مجموعی فروخت 28814553 روپئے رہی جو کہ سال 2019 میں 1.30 کروڑ روپئے کی فروخت کے مقابلے میں انتہائی نمایاں اضافےکے ساتھ 122 فیصد کا اضافہ ہے۔

کے وی آئی سی نے اس سال 20 ریاستوں کے 48 اسٹال لگائے تھے جب کہ 2019 میں 12 ریاستوں سے 30 اسٹال قائم کئے گئے تھے۔ کے وی آئی سی نے خواتین دستکاروں کو اعلیٰ ترجیح دی اور خواتین کو مجموعی اسٹالوں میں سے 18 اسٹال (36 فیصد) فراہم کئے جو کہ 2019 میں صرف 20 فیصد خواتین کی شرکت کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں ایک دن کے اندر ، کھادی انڈیا پویلین نے بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں کی وجہ سے ایک دن کی فروخت 33.03 لاکھ تک پہنچ گئی جو کہ 2019 میں صرف 21.31 لاکھ تھی۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین، جناب ونائی کمار سکسینہ نے اس نمایاں پیشرفت کو عوام الناس کے مابین کھادی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ’’ووکل فار لوکل‘‘ اقدام کے تئیں عوام کی معاونت قرار دیا۔ بڑی تعداد میں لوگ ، خاص طور پر نوجوان ہماری مقامی مصنوعات کے لیے بہت زیادہ ووکل ہوگئے ہیں۔ کھادی کی بڑے پیمانے پر فروخت کے اعداد وشمار اس کا زندہ ثبوت ہیں۔ سکسینہ نے کہا کہ کھادی’’سودیشی‘‘ کی سب سے بڑی علامت ہے اور وزیر اعظم کی اپیل نے کھادی کے چاہنے والوں کے پسند کے جذبے کو جلا بخشی ہے۔
مہاتما گاندھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی پوائنٹ، پشمینہ کی بنائی کا لائیو مظاہرہ ، پوٹری سازی، ہاتھ سے کاغذ بنانا، اگربتی بنانا، ہاتھ کے بنے ہوئے جوتے تیار کرنا، گائیں کے گوبر سے کھادی پرکرتک پینٹ بنانا وغیرہ کھادی انڈیا پویلین میں توجہ کے مرکز بن گئے تھے۔ مغربی بنگال کی مسلم، جموں وکشمیر سے پشمینہ، گجرات کی پٹولا سلک، بنارسی سلک، بھاگلپوری سلک، پنجاب کا پھول کاری آرٹ، آندھراپردیش کلم کلمکاری اور کوٹن کی دیگر بہت سی قسمیں ، سلک کی اور اوون کے ملبوسات میں بھی اس تجارتی میلے میں بڑے پیمانے پر ریکارڈ فروخت کی ہے۔
*****
U.No.13959
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1779419)
Visitor Counter : 157