شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

این ای ڈی ایف آئی نے اپنی نامچی اور گنگٹوک شاخ میں کاروباریوں اور صنعت کاروں کی میٹنگ کااہتمام کیا

Posted On: 08 DEC 2021 1:38PM by PIB Delhi

 

لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرکے اور دوسروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ میں داخل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے این ای ڈی ایف آئی نے اپنی شاخوں (نامچی اور گنگٹوک ) میں کاروباریوں اور صنعت کاروں کی میٹنگ کااہتمام کیا۔

image0012YA2.jpg

این ای ڈی ایف آئی کی نامچی شاخ میں کاروباریوں اور صنعت کاروں  کی میٹنگ

اس میٹنگ میں نامچی اور جورتھانگ ٹاؤن کے 30 ممکنہ اور موجودہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کو این ای ڈی ایف آئی کی کم شرح سود پر متعدد قرض اسکیموں پرروشنی ڈالتے ہوئے مختلف قرضوں کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔انہیں این ای ڈی  ایف آئی کے دستاویزی پہلوؤں اور قرض کے عمل کے ساتھ ساتھ  این ای ڈی ایف آئی کی طرف سے خطے کی ترقی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ تبادلہ خیالات سیشن کے دوران شرکاء نے خاص طور پر اپنے موجودہ کاروبار کے قیام اور توسیع کے بارے میں، نیز، تجارتی سرگرمیوں اور زراعت سے منسلک سرگرمیوں، ریستوراں وغیرہ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیااور حکام نے ان کے شبہات کا ازالہ کیا۔

2.jpg

ای ای ڈی ایف آئی  کی گنگٹوک شاخ میں کاروباریوں اور صنعت کاروں کی میٹنگ

سکم کے مشرقی اور شمالی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔این ای ڈی ایف آئی کے عہدیداروں نے این ای ڈی ایف آئی کی مختلف اسکیموں اور نئی تخفیف شدہ شرح سود کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔  ایف پی اوز کے درمیان نامیاتی پیداواری پروسیسنگ اکائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایم او وی سی ڈی این ای آر کے بارے میں بھی شرکا کوآگاہ کیا گیا ۔ اس کے بعد برانچ مینیجر نے شرکاء کے ساتھ قرض سے متعلق مختلف سوالات جیسے سیکیورٹیز، قرض کی اہلیت، مطلوبہ دستاویزات وغیرہ پر ایک تبادلا کے سیشن کااہتمام کیا۔ ممکنہ گراہکوں کی حوصلہ افزائی کے لئے  چار موجودہ یونٹوں کو ان کی تقسیم کے حصے کے طور پر چیک جاری کیے گئے۔

 

*************

 

ش ح- م ع – ف ر

U. No.13940



(Release ID: 1779194) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Bengali