کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اگلے 5 سالوں میں پلاسٹک کی صنعت کے کاروبار کو 3 لاکھ کروڑ کی موجودہ سطح سے بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا مقصد ہے : پیوش گوئل


پلاسٹک کی صنعت کو روزگار دوگنا کرنے کا مقصد ہونا چاہئے: گوئل

مرکزی وزیر گوئل نے صنعت کے شرکاء سے معیار پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا۔ بی آئی ایس، پلاسٹک کے  میٹرئلس کی بہترین ممکنہ جانچ کو یقینی بنانے کے لیے جہاں بھی ضرورت ہو وہاں لیبز قائم کرے گا : گوئل

 ایم ایس ایم ایز کو پلاسٹک کے خام مال کی یقینی فراہمی کرانی چاہیے

پیوش گوئل نے سیکٹر کی کارکردگی اور صلاحیت کو مزید فروغ دینے کے لیے پلاسٹک انڈسٹری کے شراکتداروں  کے ساتھ بات چیت کی


Posted On: 07 DEC 2021 7:51PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج پلاسٹک مینوفیکچرنگ صنعت  سے کہا ہے کہ وہ اگلے 5 سالوں میں اپنے کاروبار یا لین دین کو موجودہ 3لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے تک لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پلاسٹک کی مشینری کی تیاری کو بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

کامرس اور صنعت، ٹیکسٹائل اور صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر  جناب   پیوش گوئل  ملک میں پلاسٹک کی صنعت کے کام کاج کا جائزہ لے رہے تھے اور انہوں نے اس شعبے کی کارکردگی اور صلاحیت کو مزید فروغ دینے کے لیے صنعت کے  شراکت داروں  کے خیالات اور تجاویز سنیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ پلاسٹک کی صنعت ملک میں روزگار پیدا کرنے والے  ایک سب سے بڑی  صنعت ہے ۔اب اسے کاروبار میں متوقع اضافے کے ساتھ ساتھ پانچ سالوں میں روزگار کو دوگنا کرنے کا بھی ہدف بنایا جانا چاہیے۔

جناب گوئل نے پلاسٹک صنعت کے شرکاء سے کہا کہ وہ معیار پر توجہ دیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سیکنڈ ہینڈ مشینری کے استعمال پر انحصار آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ہے۔  کم  اچھے معیار کی مشینری صرف غیر معیاری مصنوعات تیار کریں گی۔ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے، ہر قسم کی پیداوار کے لیے عالمی معیار کی مشینری کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس  پلاسٹک کے سامان کی بہترین ممکنہ جانچ کو یقینی بنانے کے لیے جہاں بھی ضرورت ہو وہاں لیبز قائم کرے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ایم ایس ایم ایز کو مقابلہ کرنے اور ترقی کرنے کے لیے خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ۔ ایم ایس ایم ایز کو تمام شراکت داروں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ تعاون دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ روزگار پیدا کرتے ہیں اور لاکھوں  لوگوں  کو روزی روٹی کا سہارا دیتے ہیں۔ انہوں نے صنعت سے کہا کہ وہ ہندوستان میں بہترین پیداوار کی صلاحیت پیدا کرنے کا عہد کریں۔ اس سے ہندوستان کے آتم نر بھر بھارت مشن میں بھی اضافہ ہوگا۔

میٹنگ میں آل انڈیا پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے آئی پی ایم اے) ایف آئی سی سی آئی- سی آئی آئی آرگنائزیشن آف پلاسٹک پروسیسرز آف انڈیا (او پی پی آئی) ؛ پروسیس پلانٹ اینڈ مشینری ایسوسی ایشن آف انڈیا (پی پی ایم اے آئی) بلیکس کونسل اور میٹریل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا  جیسے پیٹرو کیمیکل اور پلاسٹک سیکٹر کی مختلف صنعتوں اور تجارتی اداروں کے علاوہ حکومت کی  متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

جناب گوئل نے شرکاء کو بتایا کہ مرکز اس شعبے کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

****************

(ش ح۔ح ا۔ رض)

U NO:13939



(Release ID: 1779193) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Marathi