وزارت دفاع

سطح زمین سے ہوامیں، نشانہ لگانے والی، ائیر میزائل کی  کامیاب  آزمائشی پرواز

Posted On: 07 DEC 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

دفاعی تحقیق وترقیات ادارے ( ڈی آر ڈی او ) نے انٹگریٹیڈ ٹیسٹ رینج چنڈی پور ، جو اوڈیشہ کے ساحل سے فاصلے پر واقع ہے، وہاں سے سطح زمین سے ہوا میں نشانہ لگانے والی ائئیر میزائل کے ورٹیکل لانچ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پرواز کا یہ تجربہ  ورٹیکل لانچیّز کے توسط سے عمل میں لایا گیا اور ازحد کم  طول البلد پر کے اس کے ذریعہ الیکٹرانک ہدف کو نشانہ بنایا گیا ۔آئی ٹی آر ،چنڈی پور کے ذریعہ  نصب کئے گئے متعدد ٹریکنگ آلات کے توسط سے  اس میزائل کی  مادی کیفیات   کی اس کے پرواز کے راستے  کے درمیان نگرانی کی گئی ۔ تمام تر ذیلی نظام توقع کے مطابق  کام کرتے ہوئے پائے گئے ۔

اس نظام  کا آج کا آغازاس مقصدسے کیا گیا کہ کنٹرولر کے ساتھ ورٹیکل لانچر یونٹ  سمیت  تمام تر اسلحہ نظام کے عناصر کے مربوط آپریشن کو پرکھا جاسکے ، اسلحہ کنٹرول نظام و غیرہ کا جانچا جاسکے ، جو  بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں   کے لئے مستقبل  میں میزائل کے لئے درکا رہوسکتے ہیں۔ یہ تجرباتی پرواز ایسی تھی ،جس کی نگرانی اور ملاحظہ ڈی آرڈی او  اور بھارتی بحریہ کے سینئر افسران کررہے تھے۔ اولین تجرباتی پرواز  22 فروری 2021 کو عمل میں آئی تھی اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوپئے یعنی آزمائشی پرواز کے تحت مربوط اپریشن کی سلسلے وار کارکردگی  آزمائش کے تحت لائی گئی ۔

 رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  ڈی آر ڈی  او ، بھارتی بحریہ اور صنعت کو  کامیاب آزمائشی  پرواز کے لئے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ نظام  بھارتی  بحریہ کے جہازوں   کی  دفاعی صلاحیت کو مزید تقویت بخشے گا اور وہ ہوائی خطرات کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکیں گے۔

دفاعی تحقیق وترقیات کے محکمے کےسکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے  اس کامیا ب آزمائشی پروازسے متعلق ٹیموں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ  اس نے اسلحہ نظام کو  آن بورڈ  طریقے سے بھارتی بحریہ کے بحری جہاْزوں کے ساتھ مربوط کرنے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC01(1)DXL0.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC02(1)KULA.jpg

 

*************

ش ح۔م ن۔رم

U-13 914



(Release ID: 1779111) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil