وزارت خزانہ

پناما اور پیراڈائز پیپر لیک میں ہندوستان سے وابستہ 930 تنظیموں کے تعلق سے 20353 کروڑ روپے کی چھپائی گئی رقم کا انکشاف ہوا

Posted On: 07 DEC 2021 5:40PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے خزانہ، جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ یکم اکتوبر، 2021 تک، پناما اور پیراڈائز پیپر لیک میں ہندوستان سے وابستہ 930 تنظیموں کے تعلق سے 20353 کروڑ روپے کی چھپائی گئی رقم کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس اُن افراد کے معاملے میں مناسب کارروائیاں کر رہا ہے، جنہیں محکمہ انکم ٹیکس  کے زیر انتظام متعدد قوانین کے التزامات کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ہے، جیسے کہ ایکم ٹیکس ایکٹ، 1961، اور بلیک منی (چھپائی گئی غیر ملکی آمدنی اور اثاثے) اور امپوزیشن آف ٹیکس ایکٹ، 2015 وغیرہ۔ ٹیکس کے براہ راست قانون کے تحت اس قسم کی کارروائیوں میں تلاشی اور برآمدگی، سروے، تفتیش، آمدنی کا تجزیہ اور دوبارہ تجزیہ، سود کے ساتھ ٹیکس کی وصولی، جرمانے کی وصولی، جہاں بھی اس کا اطلاق ہوتا ہو وہاں فوجداری عدالتوں میں پرازیکیوشن کی شکایتیں داخل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ پناما اور پیراڈائز پیپر لیک کے 52 (باون) معاملوں میں، بلیک منی (چھپائی گئی غیر ملکی آمدنی اور اثاثے) اور امپوزیشن آف ٹیکس ایکٹ، 2015 کے تحت کرمنل پرازیکیوشن کی شکایتیں درج کرائی گئی ہیں۔ مزید برآں، 130 معاملوں میں بلیک منی (چھپائی گئی غیر ملکی آمدنی اور اثاثے) اور امپوزیشن آف ٹیکس ایکٹ، 2015 کے تحت کارروائی شروع کی جا چکی ہیں۔ پناما اور پیراڈائز پیپر لیک میں اب تک جمع کیے گئے ٹیکس کی کل رقم 153.88 کروڑ روپے ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کچھ ہندوستانی نام میڈیا میں جاری کیے گئے ہیں جو مبینہ طور پر پینڈورا پیپر لیک سے جڑے ہوئے ہیں۔ حکومت ہند نے اس کا نوٹس لیا ہے اور مربوط اور تیز رفتار تحقیق کے مد نظر پینڈورا پیپر لیک کو ملٹی ایجنسی گروپ (ایم ا ے جی) کے سپرد کر دیا ہے، جس کی تشکیل سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین کی کنوینرشپ میں، ڈائرکٹریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی)، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، فنانشیل انٹیلی جنس یونٹ انڈیا (ایف آئی یو- آئی این ڈی) اور فارین ٹیکس اور سی بی ڈی ٹی کے ریسرچ ڈویژن کے ساتھ اس کی ممبر ایجنسیوں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:13907



(Release ID: 1779005) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Marathi , Telugu