وزارت خزانہ

 گزشتہ  تین برسوں  کے دوران ڈجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہواہے

Posted On: 06 DEC 2021 5:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،6 دسمبر: جیساکہ الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ( میٹی ) کے ذریعہ مطلع کیا گیاہے ، ڈجیٹل انڈیا پروگرام کی بدولت ملک کے عام شہریوں  کی زندگیوں میں قابل لحاظ اورمثبت اثر پڑا ہے ۔ خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کسان راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ اس پہل قدمی کے نتیجے میں گزشتہ 3مالی سالوں  کے دوران  حجم کے لحاظ سے ڈجیٹل ادائیگیوں  کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔ جیسا کہ ذیل میں بیان کیاگیاہے :

مالی سال

حجم (لاکھ روپے میں )

2018-19

2,32,602

2019-20

3,40,025

2020-21

4,37,445

2021-22 (till Oct’21)

3,68,284

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ذریعہ:آربی آئی

وزیرموصوف نے بیان کیا کہ اہم ڈجیٹل انڈیا پہل قدمیوں ، بشمول دیگراشیاء کی مختصر تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ جیسا کہ ریزروبینک آف انڈیا (آربی آئی ) کے ذریعہ مطلع کیاگیاہے ، موجود ہدایتوں  کے لحاظ سے ، 7دسمبر ، 1999 سے ، شیڈولڈ (درج فہرست ) کمرشیل  بینکو ں کو ، البتہ یہ آزادی  دی گئی ہے  کہ وہ اپنے ذریعہ فراہم کی گئی مختلف النوع قسم کی خدمات کے لئے سروس چارجز طے کرسکتے ہیں ۔ البتہ سروس چارجز طے کرتے وقت بینکوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ چارجز مناسب ہوں اور ان خدمات  کی فراہمی کی اوسطاًلاگت  کے عین مطابق ہوں ۔ بینکوں کو یہ بھی صلاح بھی گئی ہے کہ وہ ان بنیادی خدمات اور اصول وضوابط  کی نشاندہی کریں، جنھیں کہ وہ اختیاریا جن پر عمل کریں گے ۔ جس سے کہ اس قسم کے چارجز کو معقول بنانے کے عمل کو یقینی بنایاجاسکے گا اوراس بات کو یقینی بنانے کی غرض سے اقدامات کئے جائیں گے کہ گاہکوں کو سروس چارجز سے واقف کرایاجائے اور سروس چارجز میں کسی بھی تبدیلی کوگاہکوں کو پیشگی  اطلاع دینے کے بعد ہی نافذ کیاجائے ۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ درج بالاہدایات کو بموجب ڈی بی آر ، نمبرایل ای جی ، بی سی 16-2015/09.07.006/21مورخہ  یکم جولائی ، 2015 کو جاری ‘‘ بینکوں میں کسٹمرسروس ’’ کے بارے میں ماسٹرسرکلر کے پیراگراف 6 میں یکجاکیاگیاہے ۔ یہ ہدایات ریزروبینک آف انڈیا کی ویب سائٹ www.rbi.org.in . دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ          آربی آئی نے بموجب سرکولر  DPSS.CO.PD No. 1633 / 02.14.003 / 2017-18 مورخہ 6دسمبر ، 2017 ، منجملہ دیگر باتوں کے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ذریعہ  نامزد کاروباری افراد،  ڈیبٹ کارڈ س کے ذریعہ ادائیگیاں  وصول کرنے کے دوران ایم ڈی آر چارجز اپنے گاہکوں  سے وصول نہ کریں ۔

اس کے علاوہ مالیہ کےمحکمہ کے ذریعہ بموجب 2019کے سرکولر نمبر 32مورخہ 30دسمبر ،2019مر چنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ  (ایم ڈی آر) سمیت کوئی بھی تبدیلی ، مجوزہ الیکٹرانک موڈس یعنی رو-پے ڈیبٹ کارڈ ، بھیم –یوپی آئی اوربھیم یوپی آئی –کیوآر کوڈ کے ذریعہ کی گئی ادائیگیوں  پر یکم جنوری ، 2020 کے بعد نافذالعمل نہیں ہوگی ۔

*********************

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U-13865



(Release ID: 1778773) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Tamil , Telugu