وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں کےذریعے ‘پُنیت ساگر’ ابھیان کے تحت ساحلی سمندروں کی صفائی ستھرائی اور بیداری پورے زور وشور سے جاری ہے

Posted On: 06 DEC 2021 6:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06؍دسمبر، 2021۔نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) سمندری ساحلوں/ ساحلوں کو پلاسٹک اور دیگر کچرے سے پاک رکھنے اور انہیں صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ملک گیر مہم چلا رہی ہے۔ ایک ماہ تک چلنے والی ‘پنیت ساگر‘ مہم کا مقصد یکم دسمبر 2021 سے مقامی آبادی اور آنے والی نسل کے درمیان سمندر کے ساحلوں کو صاف رکھنے اور ساحلوں کی اہمیت کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

یکم دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کے پہلے ہفتے کے دوران، این سی سی کیڈٹس نے ساحلی علاقوں میں سمندری ساحل کے ساتھ پلاسٹک کے فضلے کو صاف کرنے کے لیے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ کیڈٹس نے نکّڑ ناٹکوں، شعرو شاعری کی مدد سے بیداری پیدا کرنے اور ہدف آبادی کو ساحلوں اور پلاسٹک کی آلودگی کے اثرات سے بچانے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ کیڈٹس نے ایک دوسرے سے رابطے کے ذریعے ساحلوں کی آلودگی کو روکنے کے لیے مقامی آبادی کو حساس بنانے اور ان کی حمایت کو متحرک کرنے کی دانستہ کوشش کی۔

اس ہفتے کے دوران آٹھ ساحلی این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے تقریباً 30,000 کیڈٹس نے مہم میں حصہ لیا۔ مشرقی ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس نے ملک اور ماحول کے تئیں اپنا اخلاقی فرض ادا کرنے کے لیے ‘سمندری طوفان جواد’ کی وجہ سے پیدا ہونے والی خراب موسم کی صورتحال کا سامنا کیا۔ کیڈٹس نے ساحلوں کی صفائی کی اور اس عمل کے دوران تقریباً 900 کلو گرام پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کیا اور تقریباً دو لاکھ شہریوں تک پہنچ کر ان کے دل و دماغ میں صفائی اور پلاسٹک کے کچرے کی برائیوں کے بارے میں بیداری کے بیج بوئے۔ شراکت داری کی تفصیلات ضمیمہ اے میں دی گئی ہیں۔

کیڈٹس سال کے آخر تک ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں میں بیداری پیدا کرنے اور صاف اور سرسبز کل کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ساحلوں پر زمین پر پسینہ بہانے کے علاوہ، کیڈٹس نے عوامی رابطہ، پمفلٹ کی تقسیم، حلف برداری/ دستخطی مہم اور ثقافتی پروگراموں/ نکّڑ ناٹکوں/ ریلیوں کے ذریعے مقامی آبادی میں صفائی ستھرائی کو نئے جوش وجذبے کے ساتھ آگے لے جانے کی کوشش کی۔

اس مہم کا سوشل میڈیا پر واٹس ایپ اور ٹویٹر پیغامات کے ذریعے #پُنیت ساگر ہیش ٹیگ کے ساتھ بڑے پیمانے پر احاطہ کیا گیا۔ تحریک کے پہلے ہفتے کے طور پرسرگرمیوں نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے اور زیادہ تعداد میں اداروں اور آبادی نے اس مہم کا ایک حصہ بننے کے لئے این سی سی کیڈٹس میں شامل ہونا شروع کردیا ہے۔

ضمیمہ اے

 

نمبر شمار

این سی سی ریاست ڈی ٹی ای

کیڈٹوں نے شرکت کی

جمع ہونے والا پلاسٹک کچرا (کلو گرام)

سابق طلباء اور خاص شخصیت کی شرکت

مقامات کی تعداد

متاثر ہونے والی آبادی

 

1

آندھرا پردیش اور تلنگانہ

1123

140

 

3

12,000

2

گجرات

5455

126

 

2

52,000

3

کرناٹک اور گوا

2580

194

 

2

3,600

4

کیرالا اور لکشدیپ

4320

150

اسسٹنٹ ڈائرکٹر، تریویندرم ضلع ٹورزم

2

4,500

5

مہاراشٹرا

8255

113

 

2

81,000

6

اڈیشہ

1025

110

 

2

10,400

7

تملنڈو، پڈوچیری اور انڈمان ونکوبار

3225

100

 

2

5,000

8

مغربی بنگال اور سکم

2125

130

 

4

25,000

 

مجموعی

28108

1063

 

19

1,93,500

 

 

 

             

 

-----------------------

ش ح۔ح ا۔ ع ن

U NO:13867


(Release ID: 1778724) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi