شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ڈی ایف آئی) – ’بزنس کم انٹرپرینیورس‘ میٹ کا این ای ڈی ایف آئی کے ذریعے اس کی نامچی و بینکاک شاخ میں انعقاد
Posted On:
06 DEC 2021 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6/ دسمبر 2021 ۔ لوگوں کی حوصلہ افزائی بالخصوص نوجوانوں کی، اپنا کاروبار شروع کرنے اور دوسروں کے لئے روزگار پیدا کرنے کی خاطر صنعت کاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے این ای ڈی ایف آئی نے حتمی شاخوں (نامچی اور گینگٹوک) میں بزنس کم انٹرپرینیورس میٹ کا انعقاد کیا۔


این ای ڈی ایف آئی کی نامچی شاخ میں ’بزنس کم انٹرپرینیورس‘ میٹ
میٹنگ میں نامچی اور جورتھانگ ٹاؤن سے 30 ممکنہ اور موجودہ صنعت کاروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کو این ای ڈی ایف آئی کے بارے میں بتایا گیا اور انھیں اس کی متعدد قرضہ جاتی اسکیموں سے باخبر کیا گیا، جس میں خاص طور پر کم شرح سود کی صورت حال کو اجاگر کیا گیا۔ انھیں این ای ڈی ایف آئی کے دستاویزاتی پہلوؤں اور قرض کے طریقہ کار اور خطے کی ترقی کے لئے این ای ڈی ایف آئی کے ذریعہ کئے گئے متعدد اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ گفت و شنید کے دوران شرکاء نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا، جن میں زیادہ تر کا تعلق اپنا کاروبار شروع کرنے اور اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دینے، تجارتی سرگرمیوں اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں، ریستوراں وغیرہ کے متعلق تھے، جن کا ازالہ اہلکاروں نے کیا۔

این ای ڈی ایف آئی کی گینگٹوک شاخ میں ’بزنس کم انٹرپرینیورس‘ میٹ
اس میں سکم کے مشرقی و شمالی اضلاع کے باہر کے صنعت کاروں نے شرکت کی۔ این ای ڈی ایف آئی کے اہلکاروں نے این ای ڈی ایف آئی کی متعدد اسکیموں اور نئی کم کی ہوئی شرح سود کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ شرکاء کو ایف پی اوز کے درمیان آرگینک پروڈیوز پروسیسنگ یونٹس کے قیام کے بارے میں حوصلہ افزائی کے لئے ایم او وی سی ڈی این ای آر کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس کے بعد شرکاء کے ساتھ برانچ منیجر کے ذریعے قرض سے متعلق متعدد سوالات جیسے کہ سکیورٹیز، قرض کے لئے اہلیت، قرض کے لئے مطلوبہ دستاویز کے بارے میں ایک انٹر ایکٹیو سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ممکنہ گاہکوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈسبرسمنٹ کے ایک جزو کے طور پر چار موجودہ یونٹیوں کو چیک جاری کئے گئے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13842
(Release ID: 1778624)
Visitor Counter : 172