ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آلودگی پر کنٹرول بورڈ کے ذریعے معائنہ

Posted On: 06 DEC 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 دسمبر 2021: صنعتی یونٹوں سے  دھوئیں اور آلودگی کااخراج ، آلودگی کے مختلف وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے۔ زیادہ آلودگی والی (17 زمرے) صنعتوں کو مطلع شدہ معیارات کے مطابق آلودگی کے ہر طرح کے اخراج کو پر اثر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے آلودگی کنٹرول کے نظام فراہم کئے گئے ہیں جن میں  چلور ا لکلی،  جراثیم کش، ادویاتی، پیٹروکیمیاوی، رنگائی اور رنگائی کے وسیلے، فرٹیلائیزر، تیل کی ریفائنروں، غیر نامیاتی کیمیکلوں اور نامیاتی کیمیکلوں جیسے کے اخراجات شامل ہیں۔اخراجات سے متعلق معیارات پر عملدرآمد کرنے کی صورتحال کی نگرانی، آن لائن کنٹی نیوس افلوینٹ / ایمیشن نگرانی نظام (او سی ای ایم ایس) کے ذریعے کی جارہی ہے جسے سی پی سی بی / ایس پی سی بیز / پی سی سیز کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔  خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں کے خلاف آلودگی پر کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے ذریعے کئے گئے اقدامات سی پی سی بی کی ویب سائٹ https://cpcb.nic.in/cpcb-directions-5ep.php / https://cpcb.nic.in/cpcb-directions.php پر دستیاب ہے جن میں صنعت کو بند کرنے کی ہدایت جاری کرنے، وجہ بتاؤ نوٹس، ماحولیاتی معاوضے کو عائد کرنا وغیرہ شامل ہے۔

دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس کی گزشتہ 3 برس کی مدت کے دوران سی پی سی بی نے 271 صنعتوں کا معائنہ کیا جن میں سے 104 صنعتیں مذکور ماحولیاتی ضابطوں پر عملدرآمد نہیں کر رہی تھیں اور جنھیں ماحولیاتی (تحفظ) کے قانون 1986 کے تحت وجہ بتاؤ نوٹس اور صنعت کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔ ضابطوں پر عملدرآمد نہ کرنے والی 104 اکائیوں میں سے 78 اکائیاں سی پی سی بی کی پیروی کر رہی ہیں جبکہ باقی ماندہ اکائیوں کے لیے سی پی سی بی کی ہدایات ابھی تک لاگو ہیں۔ 2019-21 کے دوران جن صنعتوں کا معائنہ کیا گیا ان کی ریاست وار صورتحال درج ذیل دی گئی ہے۔

او سی ای ایم ایس کے ذریعے موصول حقیقی وقتی اعداد وشمار پر مبنی منتخب ،اچانک کی بنیاد پر معائنہ کی گئیں صنعتوں کے 17 زمروں پر ریاست وار عملدرآمد کی صورتحال(خلاصہ: 2019-2021)

نمبر شمار

سال

معائنہ کی گئی صنعتوں کی مجموعی تعداد

ضابطوں پر عمل آوری نہ کرنے والی صنعتوں کی تعداد

سی پی سی بی کی ہدایت کے مطابق عملدرآمد کرنے والی صنعتوں کی تعداد

ان صنعتوں کی تعداد جن کے لیے سی پی سی بی کی ہدایات ابھی تک لاگو ہیں

1

2019

198

74

62

12

2

2020

23

8

6

2

3

2021

50

22*

10

10

میزان

271

104*

78

24

* عملدرآمدنہ کرنے والی دو اکائیوں کے لیے، اس معاملے کو متعلقہ ایس پی سی بیز کو ضروری کارروائی کرنے کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھامیں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت میں وزیر مملکت کے ذریعے فراہم کی گئیں۔

*****

U.No.13840

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1778622)
Read this release in: English , Tamil