بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ایز کا مینوفیکچرنگ میں تعاون

Posted On: 06 DEC 2021 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06؍دسمبر، 2021۔ایم ایس ایم ای کا سیکٹر ہندوستانی معیشت کا ایک اہم سیکٹر ہے۔ اعداد وشمار اور نفاذ کی وزارت کے مرکزی اعداد وشمار دفتر (سی ایس او) سے موصولہ معلومات کے مطابق سال 19-2018 اور 20-2019 کے دوران کُل ہند مینوفیکچرنگ کی مجموعی پیداوار میں ایم ایس ایم ای کی پیداوار کا حصہ بالترتیب 36.9 فیصد اور 36.9 فیصد رہا۔

کمرشیل انٹلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس کی ڈائریکٹوریٹ جنرل سے موصولہ معلومات کے مطابق سال 20-2019  اور 21-2020 کے دوران کُل ہند برآمدات میں ایم ایس ایم ای کی مصنوعات کی حصہ داری بالترتیب 49.8 اور 49.4 فیصد رہی۔

مذکورہ معلومات ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نےآج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

-----------------------

ش ح۔وا۔ ع ن

U NO: 13812


(Release ID: 1778432) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Telugu , Malayalam