وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے نے دلی میں تلاشی کی کارروائی انجام دی

Posted On: 06 DEC 2021 11:37AM by PIB Delhi

 

انکم ٹیکس محکمے نے  24 نومبر  2021  کو دلی میں  ایک ٹیکس دہندہ  کے خلاف تلاشی کی کارروائی  شروع کی ہے جس نے اُن  بیرونی ملکوںمیں  ، جہاں ٹیکس کی ادائیگی کی شرح کم ہے ،مستفید ہونے والا ایک ٹرسٹ اور ایک ذیلی کمپنی قائم کی ہے۔تلاشی کی ا سکارروائی کے دوران ٹیکس دہندہ کے کاروباری مقامات اور رہائش گاہ کا احاطہ کیا گیا۔

تلاشی کی کارروائی سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کی کم شرح والے ان بیرونی ملکوں میں ان بغیر انکشاف  والے کاروباری اداروں   کے پاس غیر منقولہ اور منقولہ اثاثوں کی شکل میں 40 کروڑ روپے  مالیت کے اثاثے موجودہیں۔مذکورہ ٹیکس دہندہ اپنے اثاثوں کےانتظا م وانصرام کے لئے ایک ایسے غیر ملکی بینک کی خدمات حاصل کررہا تھا ،جس کی بھارت میں  بھی  شاخیں  ہیں اور یہ بینک دولت سے متعلق بندوبست ، مالیات سے متعلق منصوبہ بندی  ،اثاثوں کو مختص کرنے ،حصص بازار سے متعلق تحقیق ، فکسڈ آمدنی ، سرمایہ کاری سے متعلق  حکمت عملیاں مرتب کرنے اور  متولی سے متعلق خدمات انجام دیتا ہے ۔

 مذکورہ شخص کی رہائش  گاہ پر تلاشی کی کارروائی کے دوران ای- میل اوردستاویزات کی شکل میں   تصدیقی ثبوت  بھی ملے ہیں، جن سے غیر ملکی اثاثوں  سے متعلق اس کی ملکیت  کی توثیق ہوتی ہے۔تلاشی کے دوران ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں  ،اس نے غیر ملکی اثاثو ں  کی  ملکیت کا اعتراف کرلیا ہے۔ کاروباری جگہوں سے کھاتوں  کے متوازی  سیٹ کی شکل میں  اعدادوشمار  رکھنے والی  ایک ہارڈ ڈسک بھی ملی ہے۔ان سب جمع کئے گئے ثبوتوں  کے  ابتدائی تجزیہ کی بدولت  بھارت میں  کئے گئے کاروبار سے  30کروڑروپے تک گھریلو آمدنی کو بہت کم کرکے دکھانے کا عندیہ ملتا ہے۔  مزیدتحقیقات  جاری ہیں۔   

*************

ش ح۔ع م۔رم

U-13804

 


(Release ID: 1778419) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu