وزارت آیوش
این ایم پی بی اور لکھنؤ کے سی ایس آئی آر- سی آئی ایم اے پی نے طبی جڑی بوٹیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
06 DEC 2021 12:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی:06؍دسمبر، 2021۔نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) اور لکھنؤ کے کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ – سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس (سی ایس آئی آر- سی آئی ایم اے پی) نے آج طبی جڑی بوٹیوں کی پیداوار کیلئے معیاری پود لگانے کے ساز وسامان (کیو پی ایم) کو فروغ دینے کی خاطر مشترکہ کوششیں کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ مفاہمت نامہ این ایم پی بی کے ذریعے شناخت کی گئی طبی جڑی بوٹیوں کی کیو ایم پی کو فروغ دینے اور کیو ایم پی کے فروغ کیلئے ان کی نرسری قائم کرنے، طبی جڑی بوٹیوں کے فروغ، تحفظ اور مختلف زرعی- آب وہوا کے زون میں طبی جڑی بوٹیوں کی کھیتی کو فروغ دینے میں مدددےگا۔سی ایس آئی آر- سی آئی ایم اے پی، لکھنؤ مخصوص طبی جڑی بوٹیوں کے لئے معیاری پود لگانے کے ساز وسامان (کیو پی ایم) کے لئے وسیع طور پر تحقیق کا کام بھی سرانجام دے گی۔
مفاہمت نامے کی مدت کے دوران این ایم پی بی لکھنؤ کے سی ایس آئی آر – سی آئی ایم اے پی کے اشتراک سے پورے بھارت میں اسکیم نافذ کرنے والی ایجنسیوں جیسے ریاستی طبی پلانٹس بورڈ، ریاستی زرعی محکمے، علاقائی سہولیاتی مراکز کے ذریعے کیو پی ایم اور طبی جڑی بوٹیوں کے فروغ سے متعلق پروجیکٹوں میں مدد کریں گی۔
آیوش کی وزارت کے تحت کام کرنے والی این ایم پی بی کو طبی جڑی بوٹیوں کی تجارت، برآمدات، تحفظ اور کھیتی کو فروغ دینے سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں میں مدد کرنے اور طبی جڑی بوٹیوں سے متعلق دیگر تمام معاملات میں تال میل پیدا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
-----------------------
ش ح۔و ا۔ ع ن
U NO: 13805
(Release ID: 1778413)
Visitor Counter : 152