جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت مہاراشٹر کو مرکز ی گرانٹ کے طور پر 1667 کروڑ روپے جاری کئے گئے

Posted On: 04 DEC 2021 5:24PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت ملک بھر کے ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرنے کا انتظام کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ مہاراشٹر میں جل جیون مشن کے نفاظ میں تیزی لانے کے لئے ، حکومت ہند نے ریاست کو 1666.64 کروڑ روپے جاری کئے۔جل جیون مشن کے نفاظ کے لئے ریاست کو 2021-22 کے لئے7064.41 کروڑ روپے کی  مرکزی گرانٹ مختص کی گئی ہے،جو کہ 2020-21 میں مختص کی گئی رقم کا تقریباً چار گنا ہے۔

ریاست میں 142.36 لاکھ دیہی کنبے ہیں ، جن میں سے 96.46 لاکھ گھروں (67.76 فیصد) مین نل کے پانی کا کنکشن دستیاب ہے۔ ریاست نے 2021-22 میں ،27.45 لاکھ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرنے کا بنایا ۔

1.jpg

مرکزی حکومت کے ذریعہ جل جیون مشن کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔مالی سال 2021-22 میں بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا ۔گذشتہ سال میں 23022 کروڑ روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال میں 92309کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔اس کے علاوہ سال 2021-22 میں دیہی مقامی اداروں ؍ پی آر آئی کو پانی اور صفائی کے لئے 15ویں مالی کمیشن کے گرانٹ کے طور پر مہاراشٹر کو 2584 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی دیہی مقامی اداروں کو آئندہ پانچ برسوں یعنی سال 2025-26 تک کے لئے 13628 کروڑ روپے کا یقینی مالی فنڈ دیا گیا ہے۔

جل جیون مشن کو ‘نیچے سے اوپر ’کے نظریہ کے بعد ڈی سینٹرلائز ڈ طریقے سے نافذ کیا جاتا ہے ،جس میں مقامی دیہی معاشرہ،اسکیم کے نفاذ اور انتظام ،چلانے اور رکھ رکھاؤ میں اہم کردار نبھاتا ہے ۔اس کے لئے ریاست آبی کمیٹی کو مضبوط کرنے اور دیہی عملی منصوبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گرام سبھا میں اسے منظوری دینے جیسی سرگرمیوں کی منظوری دیتی ہے،جس میں معاشرہ ان کے لئے نافذ کی جانے والی آبی سپلائی اسکیموں پر غوروخوض کرتا ہے ۔اس پروگرام میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کیونکہ وہ ہر گھر میں پہلی آبی منتظم ہیں ۔مہم کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنے،انہیں محفوظ پانے کی اہمیت کے بارے میں بیدار کرنے ،معاشرے کے ساتھ جڑنے اور پروگرام کے نفاذ کے لئے پنچایتی راج اداروں کو حمایت دینے کے لئے محکمے کے ذریعہ نفاذ ی امدادی ایجنسیاں (آئی ایس اے) لگی ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں 2.74 لاکھ اسٹیک ہولڈرس کی گنجائش بنانے کی اسکیم بنائی ہےجس میں سرکاری افسران ،ہندوستانی انتظامی افسران،انجینئر ،دیہی آبی اور صفائی کمیٹی ،نگرانی کمیٹی اور پنچایتی ارکان شامل ہیں۔ ہنر تربیت پروگرام کے تحت ریاست میں تقریباً4.15 لاکھ لوگوں کو تربیت دی جائے گی ۔راج مستری ،پلمبر،فٹر،الیکٹریشین اور پمپ منتظم کے طور پر کام کرنے کے لئے مقامی لوگوں کی مہارت کو یقینی بنایا جائے۔گاؤوں میں ماہر اور نصف ماہر طبقوں کے تحت روزگار دستیاب کرانے کی ایسی پہل ، گاؤوں میں روزگار پیدا کرنے کے موقع فراہم کرے گی۔

عوامی صحت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے ملک میں عام عوام کے لئے دوہزار سے زیادہ آبی معیار جانچ تجربہ گاہیں کھولی گئی ہیں تاکہ وہ جب چاہیں معمولی لاگت پر اپنے پانی کے نمونوں کی جانچ کرواسکیں ۔مہاراشٹر میں 177 آبی جانچ تجربہ گاہیں دستیاب ہیں۔

تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں پینے کا پانی ،مڈ ڈے میل پکانے ،ہاتھ دھونے اور بیت الخلا میں استعمال کرنے کے لئے نل کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اب تک ،مہاراشٹر میں72032 اسکولوں (84 فیصد) اور 73377 (80 فیصد) آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی سپلائی کی گئی ہے۔ 2019 میں مہم کے آغاز میں ،ملک کے کل 19.20 کروڑ دیہی کنبوں میں سے صرف 3.23 کروڑ (17 فیصد) کنبوں کے پاس نل کے پانی کی سپلائی کی ۔کووڈ-19 وبا اور اس کے بعد کے لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ، مشن کے آغاز کے بعد سے 5.38 کروڑ (28 فیصد) سے زیادہ گھروں کو نل کے پانی کی سپلائی فراہم کی گئی ہے۔حال ہی میں ،8.61 کروڑ (45 فیصد) دیہی کنبوں کو گھریلو نل کے ذریعہ پینے کے لائق پانی ملتا ہے ۔ گوا، تلنگانہ، انڈو مان اور نکوبار جزائر،دادر اور نگرحویلی اور دمن اور دیو ،پڈوچیری اور ہریانہ ،‘ہر گھر جل’ والی ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے بن گئے ہیں،یعنی دیہی گھروں میں نل کنکشن کا سو فیصد احاطے والی ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے بن گئے ہیں۔ مہاراشٹر کا ہدف 2024 تک ‘ہر گھر جل ’ریاست بننا ہے۔وزیر اعظم کے ‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ،سب کا وشواس،سب کی کوشش’ کے اصول کے بعد ،مشن کا آئیڈیل جملہ ہے کہ ‘کوئی بھی چھوٹے نہیں’ اور ہر ایک دیہی کنبے کو نل کے پانی کا کنکشن دستیاب کرایا جاتا ہے ۔ فی الحال 83 اضلاع کے  ہر گھر اور 1.26 لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں نل سے پانی کی سپلائی ہورہی ہے ۔

*************

 

ش ح- ش ت- م ش

U. No.13792



(Release ID: 1778358) Visitor Counter : 145