وزارت سیاحت

کامیاب کووڈ ویکسی نیشن پروجیکٹ، کووڈ دور کے بعد، سیاحت کے شعبے کی بحالی کی وجہ ہے: ثقافت اور سیاحت کے وزیرجی کشن ریڈی


فورٹ اگواڈا، سی کیتھیڈرل اور کُردی مہادیو مندر میں زائرین کے لئے زیادہ سہولیات ہوں گی؛ مرکزی وزیر نے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا


Posted On: 04 DEC 2021 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 دسمبر 2021: ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج شمالی گوا میں، کینڈولم کے شہر اگواڈاکے اپر فورٹ میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں، کینڈولم میں فورٹ اگواڈا، پرانے گوا میں سی کیتھیڈرل اور کرڈی میں مہادیو مندر میں ترقیاتی کاموں، زائرین کی سہولیات اور روشنی کے لیے سنگ بنیاد کےکتبوں کی نقاب کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GKishanReddy1.JPEGHJ04.jpg

ترقیاتی کام انڈین، آئل فاؤنڈیشن نیشنل کلچر فنڈ کے ساتھ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی نگرانی میں انجام دیئے جا رہے ہیں۔ اے ایس آئی گوا سرکل کے تحت، مذکورہ مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات تیار کی جارہی ہیں۔ ان سہولیات میں پارکنگ، ٹوائلٹ بلاک، پینے کے پانی کی سہولیات، زائرین کی نقل و حرکت کے لیے پیدل راستے، منظر نامے، آرام کرنے کی جگہیں اور بیلوں سے آراستہ سرنگوں راستہ، برق کاری، راہنما ئ کےاشارے وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GKishanReddy2.JPEGA0AX.jpg

وزیرموصوف جی کشن ریڈی نے کہا کہ یہ اتفاق ہے کہ گوا اپنی آزادی کے 60 سال منا رہا ہے جبکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا “کووڈ-19 نے سیاحت کے شعبے کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہندوستان میں گوا، سیاحت پر انحصار کی وجہ سے، سب سے زیادہ متاثرہ ریاست رہی ہے۔ گوا کو وبائی امراض کی وجہ سے جس بھی بحران کا سامنا ہے، مرکزی حکومت،ہمیشہ گوا حکومت اور گوا کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہے گی،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند، گوا کو عالمی سیاحتی مقام بنانے کے لیے ریاستی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ .

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GKishanReddy3.JPEGWFCT.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند کی کامیاب ویکسی نیشن پالیسی نے سیاحت کے شعبے کو معمول پر لانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سیاحت کے شعبے، صرف کامیاب ویکسی نیشن مہم کی وجہ سے معمول پر آسکتے ہیں۔ اب گوا آنے والے تمام سیاح ٹیکے لگوا چکےہیں۔ یہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ " وزیرموصوف نے ریاستی حکومت کے محکموں سےسیاحتی مقامات پر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد انجام دینے کی درخواست بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GKishanReddy4.JPEGK4LR.jpg

انہوں نے کہا "آج، چھ، اے ایس آئی سائٹس پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ ہم مزید سائٹس پر کام شروع کر سکتے ہیں اور گوا کو عالمی سیاحتی مقام بننے میں مدد کر سکتے ہیں،‘‘ انہوں نے اس عمل میں شامل تمام محکموں سے کام کو تیز کرنے کی درخواست بھی کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں، ریاست گوا کو دی جانے والی تمام مدد کے لیے مرکزی حکومت اور سیاحت و ثقافت کے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ویڈیو پیغام میں گوا میں تین اے ایس آئی سائٹس پر ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے انڈین آئل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سریپد نائک نے کہا کہ چونکہ سیاحت کا شعبہ آہستہ آہستہ معمول پر آرہا ہے، اس لیے ریاست میں سیاحتی مقامات پر کام جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے گوا میں سیاحت کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کی بھی درخواست کی۔

بندرگاہوں اور دیہی ترقیات کے وزیر جناب مائیکل لوبو، جی ٹی ڈی سی کے چیئرمین جناب دیانند سوپتے، انڈین آئل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب ونے مشرا، ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے کے علاقائی ڈائریکٹر (جنوبی) ڈاکٹر جی مہیشوری اور ہندوستانی سیاحت کے سینئر افسران۔ ، جی ٹی دی سی اور اےایس آئی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

پس منظر

قومی ثقافتی فنڈ، ہمارے ملک کے تابناک وشاندار اور متنوع عظیم ورثے کے تحفظ کے مقصد کو آگے بڑھانے میں شرکت اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہےاور اسکے تئیں مدعو کرتا ہے۔ تین اے ایس آئی سائٹس کے پروجیکٹوں کو انڈین آئل فاؤنڈیشن (آئی او ایف) کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس شاندار ماضی کی سلامتی، تحفظ اور فروغ کے مقصد کے ساتھ، انڈین آئل نے، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اوروزارت ثقافت، حکومت ہند کے قومی ثقافت کے فنڈ کے ساتھ اشتراک سے، 24 اگست 2000 کو ایک غیر منافع بخش ٹرسٹ، انڈین آئل فاؤنڈیشن (آئی او ایف) قائم کیا تھا۔ ۔ انڈین آئل کی طرف سے خصوصی طورفراہم کردہ مالی اعانت کے ساتھ،اس فاؤنڈیشن کا مقصد، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے، ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ثقافتی مقامات کو اپنانا ہے۔

*****

U.No.13777

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1778323) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu