وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نےڈی آر آئی کے 64ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا
Posted On:
04 DEC 2021 7:01PM by PIB Delhi
بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز مرکزی بورڈ(سی بی آئی سی) کے تحت کام کرنے والی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اعلی سطحی انٹیلی جنس اور تحقیقاتی ایجنسی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے آج یہاں اپنا 64 واں یوم تاسیس منایا۔
تقریبات کا آغاز وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں ایک پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری، ریونیو کے سکریٹری جناب ترون بجاج، سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک جوہری اور سی بی آئی سی کے ممبر (تحقیقات) جناب بالیش کمار اور ڈی آر آئی کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل جناب آلوک تیواری بھی موجود تھے۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے خصوصی طور پر عالمی وبا کے دوران کام کرنے اور قابل ستاےش خدمات انجام دینے کے لئے ڈی آر آئی اور اس کے افسران کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر خزانہ نے خطرات کے باوجود مسلسل کوششیں کرنے کے لئے تقریباً 800 افسران پر مشتمل ڈی آر آئی کی تعریف کی اور جن بہادروں نے عالمی وبا کے دوران اپنی زندگی گنوائی، ان کے لئے احترام اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ افسر چاہے چھوٹے ہی ہوں لیکن انہوں نے صف اول کے دفاعی دستوں کی طرح کام کیا اور ملک کی اقتصادی سرحدوں کی حفاظت میں شاندار کارنامہ انجام دیا۔ وزیر خزانہ نے ڈی آر آئی کے ذریعہ حال ہی میں بڑی مقدار میں منشیات، سونا، سرخ صندل، ہاتھی دانت، سگریٹ وغیرہ کی اسمگلنگ کا پتہ لگانے کے لیے بھی تعریف کی۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے کی ایسی کارروائیوں کے ذریعے یہ پیغام جانا چاہئے کہ اسمگلنگ کی ایسی کوششوں کو سر اٹھاتے ہی کچل دیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل اور ضروری انٹیلی جنس ساجھا کئے جانے سے ملک کی سرحدوں کی زیادہ موثر طریقے سے حفاظت کی جاسکتی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے ڈی آر آئی سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی آئٹموں کے دوہرے استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ ملک میں زہریلے فضلے کی ڈمپنگ کو روکنے پر بھی توجہ کرموز کریں۔
اس تقریب میں حاضرین سے خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب چودھری نے بھی خطاب کیا ۔ جناب چودھری نے ڈی آر آئی افسروں کی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسمگلروں اور اقتصادی مجرموں کے خلاف کارروائی کرکے نمایاں کارنامہ انجام دیاہے۔ انہوں نے قوم کی تعمیر اور ملک کی اقتصادی سرحدوں کی حفاظت میں ڈی آر آئی کے رول کو سراہا۔
اپنے خطاب میں ریونیو سکریٹری جناب ترون بجاج نے 64ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی آر آئی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر آئی کے ذریعہ درج کرائے گئے معاملوں کی قدر و قیمت کااندازہ محض روپے کے لحاظ سے ہی نہیں لگایا جاسکتا ۔ ڈی آر آئی اقتصادی اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اپنا رول ادا کر رہا ہے۔
سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک جوہری نے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر آئی کی کام کی اخلاقیات اور نتائج حیران کن ہیں۔ جناب جوہری نے کہا کہ این ڈی پی ایس، نوادرات، وائلڈ لائف وغیرہ کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ڈی آر آئی کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے سماجی، معاشی اور ثقافتی اثرات کو شمار نہیں کیا جا سکتا۔ سی بی آئی سی کے ممبر (تحقیقات) جناب بالیش کمار نے اسمگلنگ مخالف سرگرمیوں،اعلی ٹکنالوجی سے متعلق آلات ،جن سے ملک کی قومی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا تھا ، کو پکڑنے اور ملک بھر میں کسٹم ڈیوٹی کی چوری کو روکنے میں مضبوطی کے ساتھ وقت پر اور موثر کارروائی کرنے کے لئے ڈی آر آئی کی تعریف کی۔
تقریب میں سی بی آئی سی کے سابق چیئرپرسنز اور ممبران، سینئر افسروں اور ڈی آر آئی کے سابق ڈی جیز نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں تقریباً 300 شرکاء نے شرکت کی اور اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے ڈی آر آئی، سی بی آئی سی، بین الاقوامی تنظیموں اور حکومت ہند کے دیگر افسروں سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے ’’ بھارت میں اسمگلنگ رپورٹ 2020-21‘‘ جاری کی، جس میں سونے، منشیات، سائکو ٹروپکس ادویات، وائلڈ لائف وغیرہ کمرشیل فراڈ اور بین الاقوامی انفورسمنٹ آپریشنز اور تعاون جیسے موضوعات پر منظم رجحانات کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ ڈی آر آئی کے پرنسپل ڈی جی جناب آلوک تیواری نے معززین کا خیر مقدم کیا اور گزشتہ مالی سال میں ڈی آر آئی کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر، ڈی آر آئی ’اتکرشٹ سیوا سمان، 2021‘ جناب بی کے اگروال کو پیش کیا گیا، جو سابقہ انڈین ریونیو سروس (کسٹمز اینڈ سنٹرل ایکسائز) کے 1963 بیچ کے افسر تھے۔یہ ایوارڈ ان کی نمایاں خدمات کے لیے دیا گیا۔
یوم تاسیس کی تقریبات کے بعد ساتویں ریجنل کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ (آر سی ای ایم) کا بھی انعقاد کیا گیا۔ یہ میٹنگ پارٹنر کسٹمز تنظیموں اور بین الاقوامی ایجنسیوں مثلاً ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن، انٹرپول، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) اور ایشیا پیسفک کے علاقائی انٹیلی جنس رابطہ افسر(آر آئی ایل او اے پی) کو مؤثر طریقے سے تعاون حاصل کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ آر سی ای ایم میں چھ ممالک کے مندوبین موجود تھے اور 10 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا اختتام پرنسپل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈی آر آئی (ہیڈ کوارٹرز) نئی دہلی، جناب ابھے کمار سریواستو کے شکریہ کی تحریک کے ساتھ ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 13763
(Release ID: 1778258)
Visitor Counter : 154