نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیرج چوپڑا نے احمد آباد میں سنسکاردھام میں 75 اسکولوں کے طلباء کا دل موہ لیا

Posted On: 04 DEC 2021 5:53PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں :

نیرج چوپڑانے  طلباء کو متوازن غذا (سنتولت آہار) ، فٹنس اور کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں ٹپس دیئے۔

اس پہل کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور تعلیم کی وزارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اولمپک کھیلوں میں جیولن تھرو چیمپئن نیرج چوپڑا نے طلبا تک پہنچنے کےایک پرجوش پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت سنسکاردھام، احمد آباد میں 75 سے زیادہ اسکولوں کے طلبا کے ساتھ  بھارت کے  چوٹی  کے ایتھلیٹس نے   بات چیت کی۔

 

_DSC6052.JPG

 

نیرج چوپڑا نے طلباء کے ساتھ کئی کھیل کھیلے اور انہیں جیولن پھینکنے کے گُر سکھائے۔ انہوں نے طلباء کو متوازن غذا (سنتولت آہار)، فٹنس اور کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے طلباء کے سوالات کے جواب اپنے پرتپاک اور دلچسپ انداز میں دے کر طلباء کا دل موہ لیا۔ کہانی سنانے کے  دلچسپ انداز نے حاضرین  کو جیسے اپنے سحر میں لے لیا۔

 

IMG_0994.JPG

 

جب ان سے ان کے پسندیدہ کھانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کم مصالحے والی ویج بریانی پکانا اچھا لگتا ہےاور اس کے ساتھ دہی ہو تو مزا آجاتا ہے۔ ان کا جواب سن کر سب تالیاں بجانے لگے۔ نیرج چوپڑا نے کہا ’’یہ صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے۔ اس میں سبزیوں اور کاربوہائیڈریٹس کا صحیح امتزاج ہوتا ہے اور  یہ معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ اس کے علاوہ زیادہ وقت تربیت اور محنت کے بعد تھکان سے ذہن ہٹانے میں کھانا پکانے سے مدد ملتی ہے‘‘۔

 

_DSC6181.JPG

 

یہ  پروگرام  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا آئیڈیا ہے، جس میں یہ تصور ہے کہ سبھی اولمپین اور پیرا اولمپین دو سالوں کے دوران 75 اسکولوں کے طلباء کے ساتھ بات چیت کریں، تاکہ ملک کے نوجوانوں کو متوازن غذا اور فٹنس کی سرمیوں کی جانب رغبت دلائی جا سکے۔ اس پہل کی شروعات تعلیم کی وزارت اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت مشترکہ طور پر کررہی ہے ۔

نیرج چوپڑا نے کہا ’’جب   وزیر اعظم نے اولمپکس کے بعد ہم سب کو مدعو کیا، تو انہوں نے ایک نئے، صحت مند اور زیادہ  فٹ بھارت کے اپنے وژن کو شیئر کیا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اسکولوں کا دورہ کرکے اس خصوصی پہل کا آغاز کررہا ہوں اور اپنے طریقے سے اپنی کچھ معلومات شیئر کررہا ہوں، جس سے طلباء کی مدد ہوسکے اور ملک کو کھیلوں میں آگے لے جانے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کیا جاسکے‘‘۔

 

_DSC6240.JPG

 

انہوں نے صحیح غذا کھانے اور فٹنس کے لیے صحیح ورزش کرنے کے گُر شیئر کئے۔ اس کے ساتھ ہی زندگی کے کچھ اہم اسباق بھی دیے۔ نیرج چوپڑا نے  فٹ انڈیا کوئز کے بارے میں بھی بتایا جو سب سے بڑا کھیل  اور فٹنس  کوئز ہے۔ انہوں نے کہا “مجھے کچھ طلباء کے جوابات سن کر حیرت ہوئی ا اور میں ان کے علم کی قدر کرتا ہوں۔ صحیح نظم و ضبط اور لگن کے ساتھ، وہ بڑی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں‘‘۔

اس سے قبل سنسکاردھام ایجوکیشنل سوسائٹی کے منتظمین نے نیرج چوپڑا کا استقبال کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کی طرف سے کئے جانے والے کاموں کی ستائش کی اور طلباء کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے ادارے کے عزم و جذبے کو سراہا۔

آئندہ دو مہینوں میں ترون دیپ رائے (تیر اندازی)، سارتھک بھامبری (ایتھلیٹکس)، سشیلا دیوی (جوڈو)، کے سی گنپتی اور ورون ٹھکر (کشتی رانی) ملک کے دیگر حصوں میں واقع اسکولوں کا دورہ کریں گے۔ پیرا اولمپئنز میں، اونی لیکھرا (پیرا شوٹنگ)، بھاوینا پٹیل (پیرا ٹیبل ٹینس) اور دیویندر جھاجھریا (پیرا ایتھلیٹکس) اس پہل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13753

                          


(Release ID: 1778181) Visitor Counter : 213