صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد126.53 کروڑسے تجاوزکرگئی


گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73.63  لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست98.35   فیصد   پر بنی ہوئی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8,603 نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد99,974 ہے

متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (0.81 فیصد) ہے، جو پچھلے20 دنوں سےایک  فیصد سے کم ہے

Posted On: 04 DEC 2021 10:42AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،04 دسمبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 73,63,706  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 126.53 کروڑ (1,26,53,44,975) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,31,55,745 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,84,291

دوسری خوراک

95,31,494

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,80,084

دوسری خوراک

1,65,59,396

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

46,45,20,330

دوسری خوراک

23,76,97,016

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,61,63,770

دوسری خوراک

12,43,84,093

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,65,61,828

دوسری خوراک

8,11,62,673

مجموعی تعداد

1,26,53,44,975

پچھلے 24 گھنٹے میں 8,190  مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,40,53,85 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.35  فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020DIY.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 160دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 8,603  نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JFLJ.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال99,974ہے ۔سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.29 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046CSB.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,52,596  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 64.60 کروڑ (64,60,26,786) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.81 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ20دنوں سےایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.69فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے61 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار 96 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056SXK.jpg

 

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO:13729



(Release ID: 1777957) Visitor Counter : 122