وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے مدھیہ پردیش میں چھاپے مارے

Posted On: 03 DEC 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03 دسمبر ، 2021/ انکم ٹیکس محکمے نے 25.11.2021 کو اندور کے دو بڑے تجارتی گروپوں پر چھاپے مارے اور ضبطی کی کارروائی انجام دی۔ پہلا گروپ کانکنی کی تجارت ، میڈیا اور ٹی وی خدمات کے لیے  کیبل فراہم کرنے کے کام میں سرگرم ہے اور دوسرا گروپ ایک کوچنگ اکیڈمی چلا رہا ہے۔ تلاشی کی کارروائی  میں مدھیہ پردیش  اور پانچ دیگر ریاستوں میں 70 سے زیادہ جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران مختلف مجرمانہ نوعیت کے دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد ضبط کیے گئے جن میں تجارت کے کچھ مالی ریکارڈز بھی شامل ہیں۔  ان شواہد کے اتبدائی تجزیے سے مختلف قسم کے غلط طریقوں خاص طور پر کانکنی کی تجارت میں فروخت کو چھپاتے ہوئے ٹیکس دینے کے قابل آمدنی  کو پوشیدہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کی بڑے پیمانے پر کی گئی ٹیکس چوری کیبل ٹی وی سروس کے کاروبار میں بھی پائی گئی ہے۔ مشتبہ بے نامی لین دین بغیر حساب والے اخراجات اور غیرمنقولہ املاک میں غیر اعلان شدہ سرمایہ کاری جیسے دیگر شواہد بھی ملے ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گروپ نے 40 کروڑ سے زیادہ جعلی قرضے بھی لیے ہوئے ہے۔ یہ قرض انٹری آپریٹرز کے ذریعے مختلف فرضی کمپنیوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔

کوچنگ گروپ کے خلاف چھاپوں کی کارروائی میں جو دستاویزی شواہد ملے اور ضبط کیے گئے ہیں ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ طلبا سے وصول کی گئی نقد رقم چھپائی گئی ہے جو 25 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ضبط کیے گئے شواہد کے تجزیے  کے ذریعے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروپ باقاعدہ طور پر اپنی رایلٹی ، رسیدیں اور اپنی مختلف فرنچائزی  سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پوشیدہ رکھتا تھا۔ اس طرح کے کھاتوں سے 10 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ضبط کیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔ 

U –13716

 



(Release ID: 1777899) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi