وزارت دفاع
سائبر جنگ
Posted On:
03 DEC 2021 2:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3/دسمبر 2021 ۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں محترمہ ونگا گیتا وسوناتھ اور جناب کوٹھا پربھاکر ریڈی کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دفاعی افواج کی سائبر کیفیت (پوسچر) کو مضبوط کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل کو 2018 میں حکومت ہند کی وزارت دفاع نے منظوری دی تھی۔ ڈیفنس سائبر ایجنسی اور فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سائبر گروپس قائم کئے گئے ہیں، جنھیں تفویض کیا گیا مخصوص کام دفاعی افواج کے اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اثاثہ جات کا تحفظ اور دفاع نیز سائبر جنگ کی منفی کوششوں کا تدارک کرنا ہے۔
ان تنظیموں نے دفاعی افواج کے ’سائبر سکیورٹی پوسچر‘ کو مضبوط کرنے میں قابل ذکر تعاون دیا ہے، جن میں شامل ہیں:
- سائبر گروپوں اور قومی سائبر ایجنسیوں کے درمیان تال میل میں اضافہ کرنا
- مضبوط ٹیکنالوجی، مؤثر نگرانی، محفوظ طور طریقوں، بہتر یوزر اویئرنیس، معیاری طریقہ کار اور احتسابی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیٹا کے تحفظ کے لئے بہتر دفاعی اقدامات کرنا۔
- سینٹرلائزڈ تھریٹ ڈیٹا بیسیز، لائبریریز اور انسیڈنٹ ریکارڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعات کے تئیں انسیڈنٹس کے تئیں معقول رسپانس کے ساتھ سائبر جنگ کا جواب دینے کے لئے بہتر تیاری۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13690
(Release ID: 1777836)
Visitor Counter : 159