امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اتر پردیش میں14.72 کروڑمستفدین نے قومی خوراک تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت پردھان منتری غریب کلیان اناج اسکیم (پی ایم۔جی کے اے وائی)سے فائدہ حاصل کیا


پی ایم۔جی کے اے وائی اسکیم کے تحت مرکز نے اترپردیش کو (مرحلہ 1 سے مرحلہ 5تک) تقریباً 139.14 لاکھ میٹرک ٹن اجناس (چاول /گیہوں) مختص کیا جس پر کل اندازاً سبسڈی 43،335 رہی

اترپردیش کے لیے مرحلہ ۔5 (دسمبر2021 ۔مارچ 2022 تک) تقریباً 29.43لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا جائے گا جس میں سبسڈی پر تقریباً  8،877 کروڑ روپے خرچ آئے گا

Posted On: 02 DEC 2021 1:13PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، 2؍دسمبر: گزشتہ برس ملک میں کووڈ۔19 کے غیرمتوقع قہرکی وجہ سے پیداشدہ معاشی خلل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مارچ ، 2020 میں  تقریباً 80 کروڑ قومی خوراک تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے) مستفیدین کو اضافی مفت اناج (چاول/گیہوں) کی تقسیم کا اعلان کیا تھا۔ ان مستفیدین کو پردھان منتری غریب کلیان اناج اسکیم (پی ایم –جی کے ایس ای) کے تحت 5 کلوگرام  فی کس فی ماہ کی شرح سے اجناس تقسیم کیا گیا، جو ان کی باقاعدہ ماہانہ این ایف ایس اے اجناس یعنی ان کے راشن کارڈ پر باقائدہ اہلیت کے علاوہ ہے۔ اس طرح، این ایف ایس اے کنبوں کو عام طور سے تقسیم کئے جانے والے ماہانہ اجناس کی مقدار کو مؤثر طور سے دو گنا کر دیا گیا ہے تاکہ غریب ، ضرورتمند اور کمزور طبقے کے کنبوں اور مستفیدین کو مالی بحران کے دوران ناکافی اناج کی وجہ سے پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

ریاست اترپردیش تقریباً 14.72 کروڑ قومی خوراک تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے) مستفیدین کو پی ایم غریب کلیان اناج اسکیم (پی ایم۔جی کے اے وائی)کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

اب تک ، پی ایم –جی کے اے وائی اسکیم کے تحت محکمے نے کل ملاکر تقریبا ً139.14لاکھ میٹرک ٹن  اجناس (چاول /گیہوں ) ریاست کو (یعنی مرحلہ -1سے مرحلہ- 5تک کل مختص ) کیا ہے ، جس میں اندازاًکل سبسڈی 43335کروڑروپے کی رہی ۔

اس اسکیم کے مرحلہ -1اور مرحلہ -2کو بالترتیب اپریل سے جون ، 2020اورجولائی سے نومبر 2020تک نافذ کیاگیاتھا ، جس میں محکمہ نے اترپردیش ریاست کو 8مہینے کی مدت کے لئے کل 58.19لاکھ میٹرک ٹن اجناس مختص کیاتھا۔ اس میں سبسڈ پر خرچ تقریبا 18922کروڑروپے کا رہا ، جس میں سے کل 56.20لاکھ میٹرک ٹن اجناس (مختص مقدار کا تقریبا 96.6فیصد ) ریاست کے ذریعہ ہرماہ اوسطاًتقریبا ً96.5فیصد این ایف ایس اے آبادی (14.2کروڑمستفدین ) میں تقسیم کیاگیاتھا۔

سال 22-2021میں تیسرے مرحلے کے دوران فی الحال رواں سال میں جاری  کووڈ -19بحران نے ، محکمے نے اترپردیش میں  این ایف ایس اے  مدین کو سال 2020میں نافذ پیٹرن کی بنیاد پر مئی اورجون ،2021کے دوران  4438کروڑروپے کے سبسڈی خرچ کے ساتھ تقریبا ً14.71لاکھ میٹرک ٹن اجناس تقسیم کئے تھے ۔ اس میں سے ریاست میں 14.14لاکھ میٹرک ٹن (96.1فیصد ) اجناس کی تقسیم کرنے کی اطلاع دی ہے ۔ یہ اجناس اوسطاً95.7فیصد این ایف ایس اے آبادی  (14.1کروڑمستفدین ) کو فی ماہ  تقسیم کی گئی تھی ۔

سال 22-2021میں مرحلہ -4کے دوران ، پی ایم –جی کے اے وائی کی نومبر 2021تک توسیع کئے جانے سے محکمے نے تقریبا 36.79لاکھ  میٹرک اجناس تقسیم کیاتھا ، جس پر سبسڈی خرچ پانچ ماہ کی مدت  ، جولائی سے نومبر 2021تک (مرحلہ 4) کے لئے 11096کروڑروپے رہا۔

پی ایم –جی کے اے وائی-4 کے تحت تقسیم جاری ہے اورابھی تک ریاست سے موصولہ رپورٹ کے مطابق 35.95(97.7فیصد ) اجناس تقسیم ہوگیاہے  اور 7.02میٹرک ٹن (جولائی 2021کا 95فیصد ) ، 7.06لاکھ میٹرک ٹن (اگست 2021کا96فیصد ) ، 7.06لاکھ میٹرک ٹن (ستمبر2021کا 96فیصد ) اجناس بالترتیب  تقریبا ً14.04کروڑ، 14.12کروڑ، 14.12کروڑ ، 14.7کروڑاور 14.04کروڑ   مستفدین میں  تقسیم کیاگیاہے ۔ نومبر ماہ کی تقسیم جاری ہے ۔ پی ایم –جی کے اے وائی-4کا مظاہرہ بھی اسی اعلیٰ سطح پر ہونے کی امید ہے ،جو پہلے مراحل میں حاصل کی گئی تھی ۔

سال 22-2021کے دوران مرحلہ -5میں ، پی ایم –جی کے اے وائی کو دیگرچارمہینوں کی مدت کے لئے دسمبر 2021سے مارچ 2022تک بڑھادیاگیاہے ۔ اترپردیش کے لئے مرحلہ -5کا مختص تقریبا ً29.43 لاکھ میٹرک ٹن ہوگا، جس میں سبسڈی  پرخرچ تقریباً8877کروڑروپے ہے ۔

پی ایم –جی کے اے وائی کے تحت ، ریاست اترپردیش کو (مرحلہ -1سے مرحلہ -5تک ) کل 109.7لاکھ میٹرک ٹن اجناس کی تقسیم کی گئی ہے ، جس پر اندازاً34458 کروڑروپے کی سبسڈی آئی ہے ۔ ابھی تک ریاست کے ذریعہ مرحلہ -1سے 4کے لئے تقریبا 105.55لاکھ میٹرک ٹن  (96.2فیصد ) اجناس تقسیم کیاگیاہے ۔

**************

(ش ح ۔ ش ت۔ ع آ)

U-13679



(Release ID: 1777615) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu