صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 03 DEC 2021 9:08AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 125.75کروڑٹیکے لگائے  جاچکے  ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔

ہندوستان میں سردست 99,976  افراد  کورونا سے متاثر ہیں۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے 1 فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح     0.29 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,216 نئے معاملات سامنے آئے۔

 سردست شفایابی کی شرح  98.35  فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,612 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر            3,40,45,666ہوگئی ہے۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ  شرح 2فیصدسے کم  0.80)فصد ) ہے، جو کہ  گزشتہ 60 دنوں میں  2 فیصد سے بھی کم درج ہوئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثرہ معاملات کی ہفتہ وار شرح (0.84فیصد) ،  پچھلے  19 دنوں سے 1 فیصد سے بھی کم  درج ہورہی ہے۔

اب تک کل 64.46کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 

ش ح۔س ک۔ رض

U. NO. 13668


(Release ID: 1777527) Visitor Counter : 179