سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھارت نے آزادی کے  امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 6 دسمبر کو مہاپری نروان منانے کی تیاری کی


ثقافتی پروگرام سنسد بھون ، ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز  بابا صاحب سے وابستہ  پنچ تیرتھ مقامات  اور دیگر جگہوں پر منعقد کیے جائیں گے

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کیے

Posted On: 02 DEC 2021 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 دسمبر، 2021/حکومت ہند ، آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک بڑے حصے کے طور پر 6 دسمبر 2021 کو مہاپری نروان دیوس منانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بابا صاحب امر رہے کہ مشہور نعرے کے اصل جذبے کے مطابق سنسد بھون،  ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز بابا صاحب سے وابستہ پنچ تیرتھ مقامات اور امبا واڑے ، سیم بایوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی پنے ، امبیڈکر بھونوں اور امبیڈکر پارکوں جیسی جگہوں پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 66ویں برسی کے موقعے پر  ان کو خراج عقیدت  پیش کرنے کے لیے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔

بابا صاحب کو سماجی چھوت چھات کا خاتمہ کرنے کے لیے بھارت میں ان کے اثر کی وجہ سے ایک بودھ گرو کے طور پر مانا جاتا ہے۔ امبیڈکر کے پرستار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ بھگوان بدھ کی طرح ہی ایک بااثر شخصیت کے حامل تھے۔جس کی وجہ سے ان کے یوم وفات کو مہاپری نروان دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پروگراموں کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جہاں صدر جمہوریہ ،وزیراعظم بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اس کے بعد بودھ بھکشو دھاما پوجا کے شلوک پڑھیں گے اور پھر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت ساؤنڈ اینڈ ڈراما ڈویزن کی طف سے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے لیے  خصوصی گیت گائے جائیں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں مہاپری نروان دیوس پروگرام سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابا صاحب کو یاد کیا اور کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بابا صاحب کی زندگی سے وابستہ پانچ اہم جگہوں کا پنچ تیرتھ کے طور پر  اعلان کیا ہے ۔ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے ان پانچ جگہوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس کی نمائش ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز اور دیگر جگہوں پر مہاپری نروان دیوس کے موقعے پر کی جائے گی۔

پروگرام کے آرگنائزر ، ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز اور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب وکاس ترویدی نے کہا  مہا پری نروان دیوس کے لیے مرکز نے مہمان خصوصی کے طور پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ، مہمان اعزازی ، قانون و انصاف کے وزیر جناب کرن ری جیجو اور ہاؤسنگ و شہری امور ے وزیر مملکت جناب کوشل کشور ، وزارت کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم کی موجودگی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقید ت نذر کر کے مہاپری نروان کے پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

پروگراموں  کا انعقاد وزارت خارجہ کی طرف سے لندن میں ڈاکٹر امبیڈکر میموریل اور ملک بھر میں ضلعے کی سطحوں پر بھی کیا جائے گا۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13659



(Release ID: 1777426) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi