شہری ہوابازی کی وزارت
ایئر لائنز، طیارہ قوانین 1937 کے ضابطے کے تحت مناسب ٹیرف مقرر کرنے کے لئےآزاد ہیں
مناسب کرایوں کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی سی اے بے ترتیب بنیاد پر چنے گئے کچھ روٹوں پر ہوائی کرائے کی مانیٹرنگ کرتا ہے
اڑان اسکیم کے تحت 948 روٹ دیئے گئے ہیں جن میں 100 سے زیادہ ہوائی اڈے شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 DEC 2021 2:37PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت (جنرل (ڈاکٹر)) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہوائی کرایوں کی حکومت کے ذریعہ ضابطہ بندی نہیں کی گئی ہے اور ایئر لائنز، طیارہ قوانین 1937 کے ضابطے کے تحت مناسب ٹیرف مقرر کرنے کے لئےآزاد ہیں۔ اس کے لئے ایئر لائنز ، آپریشن کی لاگت ، خدمت کی خصوصیت ، مناسب منافع اور عام طور پر رائج ٹیرف سمیت تمام متعلقہ عوامل کا لحاظ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ شفافیت برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی کہ ایئر لائنزاپنی ویب سائٹ پر اعلان شدہ رینج سے زیادہ کرایہ وصول نہ کریں ڈائرکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن ( ڈی جی سی اے) بے ترتیب بنیاد پر چنے گئے کچھ روٹوں پر ہوائی کرائے کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔
لیکن کووڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے مقررہ گھریلو آپریشنز 25 مارچ 2020 سے معطل تھے جن کو بعد میں سلسلے وار طریقے سے 25 مئی 2020 سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ایئر لائنز زیادہ کرایہ نہ لے لے، کرائے کی حد (مختلف سیکٹر وں میں کم اور زیادہ حد) مقرر کرتےہوئے بحال کیا گیا۔ فیر بینڈ مسافروں کے ساتھ ساتھ ایئر لائنز کے مفاد کی حفاظت کرنے کا دوہرا مقصد پورا کرتا ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ 18 ستمبر 2021 کو جاری کردہ حکم کے مطابق وصول کئے جانے والے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ ہوائی کرائے آئندہ 15 دنوں کے لئے لاگو کئے جائیں گے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے ملک کے غیر خدماتی اور کم خدمات والے ہوائی اڈوں تک کنیکٹیویٹی فراہمکرانے کے لئے اور عوام کو سستے ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرانے کے لئے 21 اکتوبر 2016 کو ریجنل کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس)– اُڑان (اڑے دیش کا عام ناگرت) اسکیم شروع کی ہے۔ اب تک، ُڑان کے چار دورے ہوچکے ہیں اور 948 روٹ منظور کئے گئے ہیں جن میں 100 سے زیادہ ہوائی اڈے شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13635
(ریلیز آئی ڈی: 1777416)
وزیٹر کاؤنٹر : 153