شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ تین برسوں میں چھ گرین فیلڈ  ہوائی اڈے  کام کرنے لگے ہیں، پانچ زیر تعمیر ہیں


 ملک میں 13 مزید گرین فیلڈ  ہوائی اڈے تیار کئے جائیں گے

اُڑان اسکیم کے تحت گزشتہ تین برسوں میں 42  ہوائی اڈے / ہوائی پٹیاں کام کرنے لگی ہیں

Posted On: 02 DEC 2021 2:38PM by PIB Delhi

 

شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت  (جنرل (ڈاکٹر)) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  گزشتہ تین برسوں میں درج ذیل چھ گرین فیلڈ  ہوائی اڈے  کام کرنے لگے ہیں: کیرلا میں کنور ہوائی اڈہ (2018)، سکم میں پاکیونگ (2018) اور کرناٹک میں کلبرگی ہوائی اڈہ (2019)، آندھرا پردیش میں کرنول ہوائی اڈہ (2021)، مہاراشٹر میں  سندھو درگ ہوائی اڈہ (2021) اور اترپردیش میں کشی نگر ہوائی اڈہ (2021)، اس کے علاوہ گزشتہ تین برسوں کے دوران  مہاراشٹر میں نوی ممبئی ، گوا میں موپا، راج کوٹ میں  ہیرا سر، اترپردیش میں جیور، (نوئیڈا) اور ایٹا نگر، اروناچل پردیش  میں ہولونگی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت ہند کی ’’اڑے دیش کا عام ناگرک ‘‘ (اڑان)  اسکیم کے تحت  گزشتہ تین برسوں کے دوران  مجموعی طور پر 42 ہوائی اڈے/ ہوائی پٹیاں  کام کرنے لگی ہیں۔

حکومت ہند نے گوا  میں  موپا ہوائی اڈے، مہاراشٹر میں نوی ممبئی ہوائی اڈے، بیجاپور ہوائی اڈے، ہاسن ہوائی اڈے اور کرناٹک میں  شیموگا ہوائی اڈے، پڈوچیری میں کرائیکل ہوائی اڈے، گجرات میں ڈھولیرا ہوائی اڈے اور ہیراسر ہوائی اڈے آندھرا پرتلش میں ڈاگاڈرتھی ہوائی اڈے اور بھوگاپورم ہوائی اڈے، اتر پردیش میں جیور (نوئیڈا) ہوائی اڈے، مدھیہ پردیش میں دتیا ہوائی اڈے اور ایٹا نگر، اروناچل پردیش میں ہولونگی ہوائی اڈے میں 13 گرین فیلڈ ہوائی اڈے تیار کئے جانے کو ’اصولی طور پر‘  منظوری دے دی ہے۔ فنڈنگ سمیت   ہوائی اڈہ پروجیکٹوں کو نافذ کئے جانے اور ان کی  پائیدار ترقی کی ذمہ داری متعلقہ ہوائی اڈہ تیار کرنے والے پر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13633


(Release ID: 1777415) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Bengali , Manipuri , Tamil