اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اقلیتی اداروں میں اراکین کی نامزدگی

Posted On: 02 DEC 2021 4:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2/دسمبر 2021 ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے ادارے ہیں: (i) حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او آئی)، (ii) سینٹرل وقف کونسل (سی ڈبلیو سی)، (iii) نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن، (iv) مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، (v) قومی اقلیتی کمیشن، (vi) نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائیننس کارپوریشن اور (vii) درگاہ خواجہ صاحب، اجمیر۔ مذکورہ اداروں میں سے لوک سبھا کے اراکین کی نامزدگی دو اداروں یعنی سی ڈبلیو سی، نئی دہلی اور حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی میں وقف ایکٹ 1995 کے سیکشن 9 (2) کے مطابق ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت لوک سبھا کے دو اراکین پارلیمنٹ (مسلمانوں میں سے) کو سینٹرل وقف کونسل کے اراکین کے طور پر نامزد کرنے والی ہے۔ مزید برآں حج کمیٹی ایکٹ، 2002 کے سیکشن 4(i) کے تحت لوک سبھا کے مسلم اراکین میں سے دو کو لوک سبھا کے اسپیکر کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا میں نامزد کیا جائے گا۔ عہدوں کا خالی رہنا اور ان عہدوں کا بھرا جانا ایک جاری رہنے والا عمل ہے اور اس کام کی انجام دہی متعلقہ قوانین کے التزامات اور حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ہوتی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13656

 



(Release ID: 1777400) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Tamil