اقلیتی امور کی وزارتت

عازمین حج کے لئے سفر کے  ضابطے

Posted On: 02 DEC 2021 4:15PM by PIB Delhi

 

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقعی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا  نے حج 2022 کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں تاکہ سفر حج  کی شرائط سے عوام کو واقف کرایا جائے  اور درخواست کنندگان کی  درخواست جمع کرانے کے سلسلے میں رہنمائی کی جائے۔اس سال  مخصوص حالات  کے تحت  خصوصی  طور طریقوں ، قوانین اور ضابطوں ، اہلیت کے معیارات ، عمر کی پابندیوں اور  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر  حکومت سعودی عربیہ جیسا بھی مقرر کرے اور مناسب سمجھے، اس کے مطابق  دیگر  متعلقہ شرطوں  کے ساتھ  نئے عارضی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ حج 2022 کے لئے  خصوصی  ضابطے اور  احتیاطی اقدامات ، زائرین حج  کے تحفظ اور  بہبود کو ذہن میں رکھ کر  تیار کئے گئے ہیں۔

حج کا کوٹہ جو 2014 میں  136000 زائرین تھا، اس کو حج 2019 میں بڑھاکر اب تک کا سب سے زیادہ  کوٹا یعنی دو لاکھ زائرین کردیا گیاتھا ۔ حج 21۔2020 کے لئے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے  حکومت سعودی عرب نے  بین الاقوامی زائرین کو  اجازت نہیں دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13631

                          



(Release ID: 1777389) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Tamil