شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کچھ ہوائی اڈوں پر, ریڈیولاجیکل ڈیٹیکشن آلات کی تنصیب کے لیے, بجٹ جاتی مدد فراہم کی جاتی ہے

Posted On: 02 DEC 2021 2:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021: 

شہری ہوا بازی کے تحفظ کے ریگولیٹر؛ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)، شہری ہوا بازی کے تحفظ کے ریگولیٹر اور شہری ہوا بازی کے تحفظ کی بیورو( بی سی اے ایس)، کی طرف سے دی گئی وضاحتوں کے مطابق ہوائی اڈوں پر سلامتی اور حفاظتی سامان فراہم کیے جاتے ہیں۔ ڈی جی سی اے، ہوائی اڈوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہری ہوابازی کی ضروریات (سی اے آر) شائع کرتا ہے اور شہری ہوابازی کے تحفظ کا بیورو (بی سی اے ایس) بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (آئی سی اے او) کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہوائی اڈوں پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے، ہوابازی کے شعبے کے آرڈرز/سرکلر جاری کرتا ہے۔

ہوائی اڈے کے آپریٹرز، ہوائی اڈوں کی حفاظت اور حفاظت کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ/سامان فراہم کرتے ہیں۔ ہوائی اڈے کے آپریٹر کی طرف سے سیکورٹی اور حفاظتی سامان کے اخراجات پر سرمایہ کاری کو ائیرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی (اے ای آر اے) کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے ذریعہ فراہم کردہ ان آلات میں سے کچھ یہ ہیں:

  1. انتہائی حساس اور حساس ہوائی اڈوں پر بی ڈی ڈی ایس کے آلات و سامان
  2. کمپیوٹر ٹوموگرافی - دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کا نظام
  3. ان لائن بیگیج اسکریننگ (آئی ایل بی ایس) سسٹم
  4. دھماکہ خیز ٹریس ڈیٹیکٹر (ای ٹی ڈی) اور میٹل ڈیٹیکٹر
  5. پیری میٹر انٹروژن ڈیٹیکشن سسٹم (پی آئی ڈی ایس)
  6. خودکار ٹرے بازیافت نظام (اے ٹی آرایس)
  7. آگ سے بچاؤ اور تحفظ کے نظام
  8. ہوائی جہاز سے متعلق بچاؤ اور آگ بھجانے(اےآر ایف ای) کی خدمات

شہری ہوابازی کی وزارت نے کچھ ہوائی اڈوں پر، ریڈیولاجیکل ڈیٹیکشن آلات (آر ی ای) کی تنصیب کے لیے،شہری ہوا بازی کے تحفظ کی بیورو (بی سی اے ایس) کے ذریعے، بجٹ جاتی معاونت فراہم کی ہے، بی سی اے ایس کے ذریعے آر ڈی ای پروجیکٹ پر اب تک ہونے والے کل اخراجات 60.76 کروڑ روپے ہیں۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13640

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1777370) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Tamil