بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پارادیپ پورٹ ٹرسٹ میں  عالمی یوم ایڈز منایا گیا

Posted On: 01 DEC 2021 3:08PM by PIB Delhi

پارا دیپ پورٹ ٹرسٹ (پی پی ٹی) اسپتال میں  عالمی یوم ایڈز  منایا گیا جس کا موضوع’’ایچ آئی وی  وبا کا خاتمہ: منصفانہ رسائی  ہر کسی کی آواز‘ؒ‘ تھا۔ اس موقع پر  پورٹ ٹاؤن شپ کے  باشندوں کے درمیان  ایڈز کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے ایک واکا تھان  کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین جناب پی ایل  ہرنادھ نے جھنڈی دکھاکر بیداری واکا تھان کو روانہ کیا۔ پی پی ٹی اسپتال کے  ڈاکٹروں،  نیم طبی عملہ ،  پی پی ٹی کے محکموں کے سربراہان  ، سی آئی ایس ایف اہلکاروں ، پارا دیپ   ساکشیرتا سمیتی کے رضا کاروں، ایڈز پر کام کرنے والے  این جی اوز (آئی آر ڈی ایم ایس اینڈ سی اے ایس ڈی)  کے رضا کاروں اور  عام لوگوں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع کی یاد میں  تمام شرکا نے  علامتی لال ربن  لگایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OCW0.jpg

 

سی ای ایس ڈی / آئی آر ڈی ایم ایس کے تعاون سے  ایک ایڈز جانچ کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں  56 لوگوں کی جانچ کی گئی۔ ٹسٹ کٹس او ایس اے سی ایس نے فراہم کرائیں۔ پی پی ٹی اسپتال  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  این  اے سی او کے ساتھ  ’’بڑی بندر گاہوں پرایچ آئی وی/ ایڈز کی مین اسٹریمنگ ‘‘  سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی وجہ سے  مستقل طور پر  ایچ آئی وی / ایڈز کی جانچ  ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RK3R.jpg

 

عالمی یوم ایڈز پہلی بار 1988 میں منایا گیا تھا۔ ہر سال  دنیا بھر کی  تنظیمیں اور افراد  ایچ آئی / ایڈز کے بارے میں  بیداری اور معلومات  میں اضافے کی کوشش میں ایڈز وبا  کی جانب سبھی کی توجہ  مبذول کراتے ہیں، ایڈز سے متاثرہ افراد کے ساتھ  ہونے والے تحقیر   آمیز رویہ کے خلاف بولتے ہیں  اور ایڈز وبا کے خاتمے کی جانب بڑھنے کے لئے  مزید کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13568

                          



(Release ID: 1776992) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Telugu