قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے 10 ریاستوں میں ٹرائبل فریڈم فائٹرس میوزیم کے قیام کو منظوری

Posted On: 01 DEC 2021 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم دسمبر 2021 ۔ قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروٹا نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ بھارت کی آزادی کی 75 سالہ تقریبات کی مناسبت سے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر قبائلی امور کی وزارت نے سبھی ریاستی حکومتوں اور ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی) سے کہا ہے کہ وہ ان قبائلی مجاہدین آزادی کی فہرست تیار کریں جنھوں نے غیر ملکی نوآبادیاتی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔

قبائلی امور کی وزارت نے مرکزی اسکیم ’سپورٹ ٹو ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹس‘ کے تحت منی پور سمیت 10 ریاستوں میں ٹرائبل فریڈم فائٹرس میوزیم کے قیام کو منظوری دی ہے، تاکہ ان قبائلیوں کے تعاون کا اعتراف کیا جاسکے جنھوں نے برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔ قبائلی مجاہدین آزادی کے کردار کے اعتراف کے طور پر منی پور کے تمینگ لونگ ضلع میں ٹرائبل فریڈم فائٹر میوزیم کا سنگ بنیاد معروف قبائلی مجاہد آزادی رانی گیڈن لیو کے نام پر رکھا گیا ہے، جنھوں نے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے نوآبادیاتی حکومت کے خلاف بے خوفی کے ساتھ لڑائی لڑی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13589


(Release ID: 1776973) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Manipuri