ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریلویز کا ریلوے کی غیر استعمال شدہ خالی زمین پر شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کی تنصیب کا منصوبہ

Posted On: 01 DEC 2021 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم دسمبر 2021 ۔ ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین ریلویز (آئی آر) نے ریلوے کی غیر استعمال شدہ خالی زمین پر شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریلوے کی غیر استعمال شدہ خالی زمین پر شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کی تنصیب کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کی ریاست وار تفصیل حسب ذیل ہے:

  1. چھتیس گڑھ – بھلائی میں 50 میگاواٹ (ایم ڈبلیو)
  2. اترپردیش – ماڈرن کوچ فیکٹری، رائے بریلی میں 3 میگاواٹ
  3. ہریانہ – دیوانا (پانی پت کے قریب) میں میگاواٹ
  4. مدھیہ پردیش – بینا میں 1.7 میگاواٹ
  5. مہاراشٹر – بٹی پوری (ناگپور) میں 15 میگاواٹ

مزید برآں انڈین ریلویز گجرات سمیت متعدد ریاستوں میں اپنی غیر استعمال شدہ زمین پر شمسی توانائی کے پروجیکٹس لگانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے بشرطیکہ یہ تکنیکی – اقتصادی نقطہ نظر سے قابل عمل ہو۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13585


(Release ID: 1776971) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Tamil , Telugu