سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

شاہراہوں پر شجرکاری

Posted On: 01 DEC 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی  یکم دسمبر ،2021

قومی شاہراہوں کی ترقی میں ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعہ حاصل کردہ رائٹ آف وے میں درختوں کی کٹائی شامل ہے۔ تاہم، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ موجودہ قومی شاہراہوں کو چوڑا کرنے کے لیے کم سے کم درختوں کی کٹائی کی جائے۔

 

درختوں کی کٹائی یا تو محکمہ جنگلات، فاریسٹ کارپوریشن یا ٹھیکیدار کے ذریعہ جنگلات (کنزرویشن) ایکٹ،1980 اور جنگلات اور غیر جنگلاتی علاقے سے مقامی قوانین کے تحت متعلقہ حکام سے درختوں کی کٹائی کی اجازت حاصل کرنے کے بعد کی جاتی ہے۔ کٹے ہوئے درختوں کا ڈیٹا پروجیکٹ کی سطح پر رکھا جاتا ہے۔

ماحولیاتی نقصان کی تلافی کے لیے، درمیانی اور سڑک کے کنارے شجرکاری یا تو معاہدے کے دائرہ کار کے طور پر یا محکمہ جنگلات کے ذریعے جمع کے کام کے طور پر کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ایف سی اے 1980 اور مقامی قانون کے تحت قانونی تعمیل کے لیے محکمہ جنگلات کی طرف سے کیے جانے والے معاوضہ دار جنگلات کے علاوہ، نجی ایجنسیوں/این جی او کے ذریعے مسابقتی بولی کے ذریعے شجرکاری کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

2017-18سے لے کر 2021-22 (اکتوبر 2021 تک ) این ایچ اے آئی  کے ذریعہ قومی شاہراہوں پر لگائے گئے درختوں کی کل تعداد  223.94 ہے ۔

مارچ 2021 تک مکمل ہونے والے 94 منصوبوں میں 55.10 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔

یہ معلومات  روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح-ا م-ج

13572U.No. :



(Release ID: 1776954) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu