سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گاڑیوں کو اسکریپ بنانے کی پالیسی سے متعلق اطلاع نامے
Posted On:
01 DEC 2021 2:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم دسمبر، 2021/سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا۔ گاڑی کو اسکریپ بنانے کی پالیسی میں پرانی اور آلودگی پھیلانے والی ناکارہ گاڑیوں کو بتدریج ختم کرنے کے مقصد سے ایک طریقۂ کار تشکیل دینے کے لیے ترغیبات / حوصلہ شکنی کا ایک نظام بھی شامل ہے۔ یہ پالیسی گاڑی کی اہلیت کے طریقۂ کار پر مبنی ہے۔ پالیسی کی شقیں لاگو کرنے کے لیے موٹر گاڑیوں سے متعلق قانون 1988 اور موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطے ، 1989 کے لائحہ عمل کے تحت اصول جاری کیے گئے ہیں یا ان میں ترمیم کی گئی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل حتمی اطلاع نامے جاری کیے گئے ہیں اور اپ لوڈ کیے گئے ہیں :
- جی ایس آر نوٹیفکیشن 653(ای) مورخہ 23.09.2021 میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے استحکام کے لیے موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن اور انہیں اسکریپ بنانے کی سہولت سے متعلق کارکردگی کے ضابطے 2021 فراہم کیے گئے ہیں۔ اسکریپ بنانے کی سہولت (آر وی ایس ایف) ۔ یہ اطلاع نامہ 25 ستمبر ، 2021 سے لاگو ہو گیا ہے۔
- جی ایس آر نوٹیفکیشن 652 (ای) مورخہ 23.09.2021 کے تحت خود کار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کی منظوری ضابطہ کاری اور کنٹرول کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا نفاذ 25 ستمبر ، 2021 سے ہو گیا ہے۔
- iii. جی ایس آر نوٹیفکیشن 714 (ای) مورخہ 04.10.2021 کے تحت گاڑیوں کے رجسٹریشن کی بڑھتی ہوئی فیس ، کارآمد ہونے سے متعلق جانچ کی فیس اور کارآمد ہونے سے متعلق سرٹیفکیٹ کی فیس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا نفاذ یکم اپریل ، 2022 سے ہو گا۔
- جی ایس آر نوٹیفکیشن 720 (ای) مورخہ 05.10.2021 کے تحت سرٹیفکیٹ آف ڈیپازٹ داخل کرنے کے عوض رجسٹرڈ گاڑی کے لیے موٹر گاڑی کے ٹیکس میں رعایت کے لیے کہا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا نفاذ یکم اپریل، 2022 سے ہوگا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13576
(Release ID: 1776949)
Visitor Counter : 174