پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت او این جی سی کا چھٹا دستکاری پروجیکٹ معذور افراد میں آمدنی پیدا کرنے کے لیے شروع کیا جارہا ہے
Posted On:
01 DEC 2021 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم دسمبر ،2021
پرائمری اور ثانوی تعلیم کے وزیر اور کرناٹک کے ساکالا بی سی ناگیش نے تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) کے چھٹے سی ایس آر پروجیکٹ کا آغاز کیا تاکہ ہندوستان میں آرٹس اور دستکاری کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ پروجیکٹ 1 دسمبر 2021 کو بنگلور میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا - جو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔او این جی سی کے تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ کا مقصد بلاک پرنٹنگ میں دستکاری کی تربیت اور خصوصی ضروریات اور معذوری والے لوگوں کے لیے روزگار فراہم کر کے جامع سیٹ اپ بنانا ہے۔ یہ پہل کرناٹک میں قائم این جی او چرنتھنا کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔
وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ روایتی فن اور دستکاری کو فروغ دینے کے لیے او این جی سی کے تعاون سے پروجیکٹ دراصل آزادی کی حقیقی روح کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سی ایس آراقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فنڈ معاشرے کے آخری فرد تک بھی پہنچتا ہے۔ وزیر نے سی ایس آر اقدامات کے ذریعے ریاست کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خاص طورپر دیہی علاقوں میں او این جی سی کی ایسوسی ایشن کی کوشش کی ستائش کی۔
او این جی سی کے سی ایم ڈی سبھاش کمار نے ذکر کیا کہ او این جی سی نے ہمیشہ روایتی ہندوستانی فن اور دستکاری کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کی اہمیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ان شعبوں میں سی ایس آر کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔ مسٹر کمار نے کہا کہ یہ چھٹا پروجیکٹ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف دستکاری کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے معذور افراد کے لیے روزگار بھی پیدا ہوگا۔
او این جی سی کی ڈائریکٹر (ایچ آر) ڈاکٹر الکا متل نے کہا کہ او این جی سی ایک جامع تنظیم ہونے کے ناطے معاشرے میں ہر فرد کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نےذکرکیاکہ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کئے گئے پروجیکٹوں کے علاوہ، اواین جی سی نے اس سے قبل یادگاروں کے تحفظ سے لے کر موسیقی اور رقص تک فن کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر،اواین جی سی دیگر تیل پی ایس یو ز کے ساتھ مل کر ملک کے دیسی دستکاری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت مرکزی عوامی ادارے 15 اگست 2022 تک ملک بھر میں دستکاری کے 75 مختلف پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں۔ان میں او این جی سی نے قیادت کی ہے اور 15 منصوبوں کی حمایت کر رہی ہے۔ اس سے پہلے، او این جی سی نے مدھیہ پردیش، آسام، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ میں دستکاری کے پانچ پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 13575
(Release ID: 1776933)
Visitor Counter : 128