وزارت دفاع
لیفٹننٹ جنرل منوج کمار ماگو نے این ڈی سی کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا
Posted On:
30 NOV 2021 3:35PM by PIB Delhi

لیفٹننٹ جنرل منوج کمار ماگو نے 30 نومبر ، 2021 ء کو نئی دلّی میں نیشنل ڈیفنس کالج ( این ڈی سی ) کے 34 ویں کمانڈنٹ کے طور پر ایئر مارشل ڈی چودھری سے عہدے کا چارج لیا ۔
لیفٹننٹ جنرل منوج کمار ماگو دہرہ دون کی انڈین ملٹری اکیڈمی کے طالب علم رہے ہیں ۔ انہوں نے 15 دسمبر ، 1984 ء کو گارڈس کی 7 ویں بٹالین بریگیڈ میں کمیشن لیا اور بعد میں 16 گارڈس کی کمان سنبھالی ۔
36 سال پر محیط اپنے فوجی کیریئر میں جنرل آفیسر نے آپریشنل ماحول میں چیلنج بھرے عہدوں پر کمان کی ۔ انہوں نے چیلنج بھرے انفینٹری بریگیڈ کی کمان سنبھالی اور جموںو کشمیر میں کنٹرول لائن پر انفینٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی ۔
لیفٹننٹ جنرل منوج کمار ماگو نے ویلنگٹن کے ڈیفنس سروس اسٹاف کالج میں تربیت حاصل کی ہے اور اعلیٰ کمان اور نیشنل ڈیفنس کالج کے کورس مکمل کئے ہیں ۔ انہوں نے ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر ( انسدادِ شورش کے آپریشن ) اور جموں و کشمیر میں ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے طورپر بھی فرائض انجام دیئے ہیں ۔ جنوبی کمان کے صدر دفتر میں ڈپٹی ملٹری سکریٹری رہے ہیں ۔ جناب ماگو آرمی وار کالج مؤ کے سینئر کمان وِنگ کے ڈائریکٹنگ اسٹاف اور معروف انسدادِ شورش اور جنگل وار فیئر اسکول کے کمانڈنٹ میں سے ایک رہے ہیں ۔
انہیں منفرد خدمات کے لئے یُدھ سیوا میڈل اور دو مرتبہ سینا میڈل سے نوازا گیا ۔ جنرل آفیسر نے صومالیہ میں اقوامِ متحدہ کے قیام امن کورس ( یو این او ایس او ایم – II ) اور کانگو میں فورس چیف آف اسٹاف ( ایم او این یو ایس سی او ) رہے ہیں ، جہاں انہیں فورس کمانڈر ( ایم او این یو ایس سی او ) کے توصیف نامے سے سرفراز کیا گیا ۔
این ڈی سی کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے لیفٹننٹ جنرل منوج کمار ماگو 10 ویں کور پس کی کمان سنبھالے ہوئے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 13498
(Release ID: 1776650)
Visitor Counter : 190