سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 گریما گرہہ برائے ٹرانسجینڈر

Posted On: 30 NOV 2021 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30- نومبر 2021/سماجی  انصاف  و تفویض اختیارت کے وزیر مملکت  جناب اے نارائن  سوامی نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے  تحریری جواب میں بتایاکہ وزارت نے  12 پائلٹس شیلٹر ہومز شروع کئے ہیں،یعنی گریما گریہہ :ٹرانسجینڈر  افراد کے لئے  اور ان شیلٹر ہومز کے قیام کے لئے  کمیونٹی یا  معاشرے پر مبنی  تنظیموں (سی بی اوز) کو مالی امداد فراہم کی ہے۔ یہ شیلٹر ہومز  مہاراشر، گجرات، دہلی، مغربی بنگال، راجستھان،  بہار، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو اور اوڈیشہ  ریاستوں میں واقع   ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  ایک اسکیم ’اسمائل‘حاشیہ   پر افراد کے لئے معاش اور انٹرپرائز کے لئے  مدد اور تعاون‘‘تیار کی ہے، جس کی ایک ذیلی اسکیم  -ٹرانسجینڈر افراد کی  فلاح و بہبود کے لئے  جامع بحالی‘شامل ہے۔  ذیلی اسکیم کے اجزا میں سے ایک، ہر ایک ریاست میں کم از کم   ایک گریما گریہہ   قائم کرنے کے مقصد کے ساتھ    گریما گریہہ (ٹرانسجینڈر افراد کے لئے شیلٹر ہومز) کا قیام کرنا ہے ۔

ریاست راجستھان کے  جے پور میں ایک گریماگریہہ  پہلےہی  کام کررہا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14008


(Release ID: 1776643) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi