بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

دریائے سابرمتی پر سمندری ہوائی جہاز کی سہولت

Posted On: 30 NOV 2021 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30نومبر؍2021:

علاقائی فضائی رابطے کی اسکیم (آر سی ایس)-اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک) کے تحت سابرمتی ریورفرنٹ اوراسٹیچوآف یونٹی کے درمیان آبی طیارے کی خدمات 31 اکتوبر 2020ءکو شروع ہوئی تھی۔ بعد میں اسے منتخب ایئر لائن آپریٹر(ایس اے او) نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 11 اپریل2021ء کو روک دیا تھا۔ شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) نے آبی طیارے کی آپریشنز کو قابل عمل بنانے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے  بندرگاہوں، جہازرانی اوراندرون ملک آبی گذرگاہوں کی وزارت کے ساتھ آبی طیارے کی خدمات کی ترقی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

گجرات،آسام،تلنگانہ،آندھرا پردیش،انڈمان اورنکوبار جزائراورلکشدیپ میں اڑان اسکیم کے تحت درج ذیل واٹر ایروڈروم کی نشاندہی کی گئی ہے:

1. گجرات میں سردار سروور ڈیم (اسٹیچو آف یونٹی)

2. سابرمتی ریور فرنٹ،احمد آباد، گجرات

3. گجرات میں شترنجے ڈیم

4. انڈمان اور نکوبار جزائر میں سوراج دیپ

5. انڈمان اور نکوبار جزائر میں ہیولاک جزیرہ

6. انڈمان اورنکوبار جزائر میں شہید دیپ (نیل جزیرہ)

7. آسام میں گوہاٹی ریور فرنٹ

8. آسام میں عمرانگسو ریزروائر

9. تلنگانہ میں ناگ ارجن ساگر ڈیم

10. آندھرا پردیش میں پرکاسم بیرنج

11. لکشدیپ جزائر میں منی کوائی

12. لکشدیپ جزائر میں کاوارتی

13. انڈمان اور نکوبار جزائر میں پورٹ بلیئر

14. لکشدیپ جزائر میں اَگاتی

یہ اطلاع بندرگاہوں،جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔م ع۔ن ع

(U: 13496)



(Release ID: 1776600) Visitor Counter : 118


Read this release in: Telugu , English , Gujarati