وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمیرل اجیندر بہادر سنگھ نے بحریہ کی مغربی کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  کے طور پر عہدہ سنبھالا  

Posted On: 30 NOV 2021 4:00PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،30 نومبر/  وائس ایڈمیرل اجیندر بہادر سنگھ  ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے  آئی این ایس شِکرا پر منعقد ایک تقریبی پریڈ  میں  وائس ایڈمیرل آر ہری کمار  ، پی وی ایس ایم ، ای وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی سے  بحریہ کی مغربی کمان ( ڈبلیو این سی ) کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ( ایف او سی  - اِن – سی ) کے طور پر چارج لے لیا ہے ۔

          ڈبلیو این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا چارج لینے سے پہلے وائس ایڈمیرل اے  بی سنگھ   ،  بحریہ کی مشرقی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔  وہ اُن چند کمانڈر اِن چیف میں سے ہیں ، جنہیں  بھارتی بحریہ کی دونوں آپریشنل  کمان کی سربراہی کرنے کا فخر حاصل ہے ۔

          وائس ایڈمیرل  اے بی سنگھ نے  ممبئی کے نیول ڈاک یارڈ  میں وکٹری  ایٹ سی یاد گار – گورو اِستمبھ  پر گلدائرہ نذر کرکے ، اُن جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے ملک کی خدمت کے دوران اپنی عظیم قربانی پیش کی ۔

          بحریہ میں یکم جولائی ، 1983 ء کو کمیشن لینے والے وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ نیوی گیشن اور  ڈائریکشن میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ یو پی سینک اسکول لکھنؤ اور نیشنل ڈیفنس  اکیڈمی کھڑگ واسلا سے تعلیم حاصل کرنے والے  اے بی سنگھ نے اپنی پہلی ماسٹرس ڈگری  ویلنگٹن میں ڈیفنس  سروس اسٹاف کالج میں اسٹاف کورس کے دوران مدراس یونیورسٹی سے حاصل کی  ، جہاں انہیں  اسکوڈر میڈل سے نوازا گیا ۔  انہوں نے  2005 ء میں برطانیہ کی کرین  فیلڈ یونیورسٹی سے  گلوبل  سکیورٹی میں بھی ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔

          اَتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والے اے بی سنگھ نے  بحریہ میں اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔  وہ آئی این ایس  کمورتا میں نیوی گیٹنگ آفیسر  اور آئی این ایس رنجیت پر   پر نیوی گیٹنگ آفیسر  رہے ہیں ۔ انہیں  ڈبلیو این سی میں  بہت سے عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے ۔  اُن کی کمان کے تحت   بحریہ کے کئی جہاز جیسے ویر ( میزائل بردار جہاز ) ، وِندھیا گری ( فریگیٹ ) ، تریشول ( گائیڈیڈ میزائل  فریگیٹ ) اور وِراٹ  ( طیارہ بردار ) شامل ہیں  ۔ وہ پونے میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی  ، کوچی میں نیوی گیشن اینڈ ڈائریکشن اسکول اور  ویلنگٹن میں ڈیفنس  سروس اسٹاف کالج میں بھی انسٹرکٹر رہے ہیں ۔ 

          انہیں 2012 ء میں ریئر ایڈمیرل  کے عہدے پر  ترقی دی گئی ۔ اس کے بعد انہوں نے مشرقی بیڑے  کی کمان حاصل کی ۔ 2015 ء میں وائس ایڈمیرل  کے عہدے پر ترقی پانے سے پہلے ، وہ ممبئی میں  ڈبلیو این سی  کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف  رہے اور بعد میں  نئی دلّی میں انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف میں  ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف ( آپریشن اینڈ ٹریننگ ) کے عہدے پر فائز رہے ۔

 

Pix36EW8.jpg

Pix4(1)K4NA.jpg

Pix6(1)JO11.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-11-2021)

U. No.  13497


(Release ID: 1776550) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Marathi , Hindi