وزارتِ تعلیم

طلباء کی ذہنی صحت اور جذباتی تندرستی کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات

Posted On: 29 NOV 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29نومبر؍2021:

وزارت تعلیم نے ایک فعال پہل شروع کی ہے، جس کا نام ’منودرپن’ہے، جس میں طالب علموں، اساتذہ اور خاندانوں کو ذہنی صحت اور جذباتی تندرستی کے لئے کووڈ-19 وباء کے دوران اور اس سے آگے کی نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لئے سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک ورکنگ گروپ،جس میں کووڈ-19کےدوران اور بعد میں مشاورتی خدمات،آن لائن وسائل اور ہیلپ لائن کے ذریعے تعلیم،دماغی صحت اور نفسیاتی مسائل کے شعبوں کے ماہرین اس کے ارکان کے طور پر ہوں گے،طلباء کی ذہنی صحت اور تندرستی کے مسائل اور خدشات کی نگرانی اور فروغ دینے نیز ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے مدد میں سہولت فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

’منودرپن‘ اقدام میں درج ذیل اجزاء شامل ہیں:

  1. طلباء، اساتذہ اور اسکول نظام اور یونیورسٹیوں کے فیکلٹی کے ساتھ خاندان کے لیے مشاورتی رہنما خطوط۔
  2. وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر ویب صفحہ(URL: http://manodarpan.education.gov.in ) نفسیاتی معاونت،عمومی سوالنامہ اورآن لائن استفسار کے نظام کے لیے مشورے،عملی تجاویز، پوسٹرز، ویڈیوز،کیا کرنا ہے اورکیا نہ کرنا ہے۔
  3. قومی سطح کا ڈیٹا بیس اوراسکول اور یونیورسٹی کی سطح پرمشیروں کی ڈائریکٹری۔
  4. نیشنل ٹول فری ہیلپ لائن (8448440632) ملک بھر میں اسکولوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء تک رسائی کے لیے۔
  5. سائیکو سوشل سپورٹ پر ہینڈ بک: طلباء کی زندگی کی مہارتوں اور فلاح و بہبودکو بہتر بنانا۔
  6. ویبنارز،آڈیو ویژول وسائل بشمول ویڈیوز، پوسٹرز، فلائیرز، کامکس اورمختصر فلمیں جن میں جسمانی اورتخلیقی بہتری کے لیے دیگر وزارتوں؍محکموں کے وسائل کو یکجا کرنے پر توجہ دی جاتی ہے، جو ذہنی تندرستی کے ضروری حصے ہیں۔

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے اپریل 2020 میں 'این سی ای آر ٹی کونسلنگ سروسز فار اسکول چلڈرن' شروع کی ہے تاکہ ملک بھر کے اسکول کے طلباء کو اپنے خدشات کا اظہار کرنے میں مدد کی جا سکے۔ یہ سروس ملک کے مختلف علاقوں میں تقریباً 270 مشیروں کے ذریعے مفت فراہم کی جاتی ہے۔ 'سہیوگ: بچوں کی ذہنی تندرستی کے لئے رہنمائی' پر براہ راست انٹرایکٹو سیشنز رات 12 بجے ای ودیا ڈی ٹی ایچ-ٹی وی چینلز پر پہلی جماعت سے 12ویں جماعت کے لیے ٹیلی کاسٹ کیے جاتے ہیں۔ ذہنی تناؤ اور اضطراب سے نمٹنے کے لیے یوگا پر ریکارڈ شدہ ویڈیوز ڈی ٹی ایچ ٹی وی 12 چینلز کے ذریعے یکم ستمبر 2020 سے نشر کیے جاتے ہیں۔ پہلی جماعت سے 12ویں جماعت تک اور ڈیجیٹل وسائل بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، یعنی دکشا میں دستیاب کرائے گئے ہیں۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ہندوستان اور جاپان، عمان، سعودی عرب، نیپال اور کویت جیسے دیگر ممالک میں تربیت یافتہ کونسلروں اور پرنسپلوں کی مدد سے پری امتحان اور بعد از نتیجہ ٹول فری ٹیلی کونسلنگ کا اہتمام کیا۔  سی بی ایس ای کی طرف سے کورونا وائرس کے تحفظات پر ٹول فری ٹیلی ہیلپ لائن طلباء کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے قائم کی گئی تھی اور احتیاطی نگہداشت کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی تھی اور انہیں ان کے خوف اور خدشات کے بارے میں مشورہ دیا گیا تھا۔

آیوشمان بھارت کے تحت اسکول ہیلتھ پروگرام کے تحت، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے "تربیت اور وسائل کا مواد: اسکول جانے والے بچوں کی صحت اور تندرستی" کے عنوان سے ایک جامع پیکیج تیار کیا ہے۔ "جذباتی تندرستی اور دماغی صحت" پر ایک مخصوص ماڈیول شامل کیا گیا ہے، جس میں طلباء اور اساتذہ کی ذہنی صحت اور تندرستی سے متعلق سرگرمیاں ہیں۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

************

ش ح۔م ع۔ن ع

(U: 13474)



(Release ID: 1776548) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Tamil