الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

گڈ گورننس کو فعال بنانے کے لیے عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمس پر بیانیات کے ساتھ آزادی کے ڈیجیٹل مہوتسو کا آغاز


گڈ گورننس کے مقصد سے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالنے والے ماہرین کو اکٹھا کیا گیا

Posted On: 29 NOV 2021 8:47PM by PIB Delhi

 ‘ آزادی کا ڈیجیٹل مہوتسو’ کے نام سے ہفتہ بھر کے پروگرام کا افتتاح 29 نومبر 2021 کو جناب راجیو چندر شیکھر، عزت مآب وزیر مملکت برائے ہنر مندی، صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی نے معززین کی موجودگی میں کیا جس کا ہر دن وزارت برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی(  ایم ای آئی ٹی وائی) کے اختیار کردہ ایک مقصد کے لیے وقف ہے۔ .

آزادی کا امرت مہوتسو کے پہلے دن کے پہلے سیشن میں، گڈ گورننس کو فعال کرنے کے لیے پبلک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اقدامات کے بارے میں بیانیات پیش کئے گئے ۔ جناب ابھیشیک سنگھ، صدر اور سی ای او- این ای جی ڈی، نے انڈیا انٹرپرائز آرکیٹیکچر (آئی این ڈی ای  اے) کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے پبلک ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک تعارفی بیان پیش کیا اور یہ  بھی بتایا کہ یہ کس طرح مختلف آن لائن پروجیکٹس کے ساتھ مربوط حکومتی تجربے کو فعال کرنے کے لیے  پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے ۔

 بیانیات کے بعد جناب اجے ساہنی، سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی کے تبصرے سامنے آئے ، جنہوں نے مناسب طریقے سے پبلک اور پرائیویٹ ایکو سسٹم دونوں عناصر کے ساتھ جڑتے ہوئے، ای-گورننس پروجیکٹ محفوظ مقامات اور ان کے انضمام کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 جناب کنال کمار، جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر (سمارٹ سٹیز مشن)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے انڈین اربن ڈیٹا ایکسچینج (آئی یو ڈی ایکس) پلیٹ فارم کے موضوع پر  ایک  بیان دیا، جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور انفرادی اسٹارٹ اپس اور سرکاری اداروں کی مدد بھی اس کی تیاری میں شامل رہی ہے۔اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا کنسورشیم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ  آئی یو ڈی ایکس ایک اوپن سورس، محفوظ، کلاؤڈ بیسڈ، کثیر سطحی معلومات کے تبادلے کا  پلیٹ فارم ہے جس میں نیشنل ڈیٹا ایکسچینج کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت ہے۔

جناب راجیو چاولہ، ایڈیشنل سکریٹری، ای-گورننس، کرناٹک نے فارمر رجسٹریشن اور یونیفائیڈ بینیفشری انفارمیشن سسٹم (ایف آر یو آئی ٹی ایس) پر ایک بیان پیش کیا اور کرناٹک میں کسانوں کے دستیاب ڈیٹا کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا اور بتایا کہ یہ کس طرح کسانوں  کو  سرکاری خدمات تک رسائی  فراہم کررہا ہے اور انتظامیہ کی ،حکومتی خدمات کو فعال کرنے میں مدد کررہا ہے۔

جناب سنتوش سارنگی، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشن آرکیٹیکچر(این ڈی ای اے آر) پروگرام اور  دیکشا تعلیمی پلیٹ فارم پر بات کی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ہندوستان میں تعلیم اور ہنر مندی کے لیے ڈیجیٹل فن تعمیر کو فروغ دینے کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن کا تذکرہ بھی کیا۔

ڈاکٹر وجے کمار، کمشنر اور سکریٹری، منصوبہ بندی نے حاضرین کو میگھالیہ انٹرپرائز آرکیٹیکچر (میگھ ای اے) کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروگرام کے تحت،  ایم وائی ایم جی (مائی میگ) سٹیزن ڈیش بورڈ کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ایم ای جی ایچ ای اے نے پہلے سے ہی فائل پر مبنی پابندیوں اور منظوریوں کے لیے ٹرن آراؤنڈ ٹائم کو کم کرنے کے لیے دوبارہ انجینئرنگ کے عمل کو فعال کر دیا ہے اس طرح 120  افرادی برس کی کفایت ہوئی۔

این آئی سی کی طرف سے تیار کردہ گڈ گورننس کے لیے عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جناب ڈی سی مشرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، این آئی سی  کی طرف سے پیش کئے گئے ۔ این آئی سی کے اقدامات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے ای آفس، جی ایس ٹی پرائم، ای ہاسپٹل، سروس پلس، سینڈس، پی ایم-کسان، ای کورٹس، ای سمپرک، ای ٹال وغیرہ جیسے اہم اقدامات  کا تذکرہ بھی کیا ، جو اچھی حکمرانی اور پیداواری صلاحیت کو آگے بڑھانے میں بہت مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔

سیشن کے آخری مقرر ڈاکٹر وویک راگھون، چیف ایونجلسٹ، ای کے  اسٹیپ فاؤنڈیشن تھے، جنہوں نے سامعین کو قومی زبان کے ترجمہ کے مشن کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جو ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زبان کی رکاوٹوں کو عبور کر سکتا ہے اور لوگوں کو ان کی اپنی زبان میں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے  با صلاحیت  بنا سکتا ہے۔ اس طرح ایک آتم نر بھر بھارت کے لیے ڈیجیٹل شمولیت کی طرف بہت بڑی پیش قدمی کر رہا ہے۔

پبلک ڈیجیٹل پلیٹ فارمس فار گڈ گورننس کا سیشن ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری شری اجے ساہنی کے اختتامی کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں انہوں نے ڈیجیٹل گورننس میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے کی اپنی امید کا اظہار کیا۔

****************

 ش ح۔ س ب  ۔ رض)

U NO:13484



(Release ID: 1776391) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Odia