وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی52کی اختمامی تقریب میں چھٹے برکس فلم فیسٹول ایوارڈ ز کا اعلان کیا گیا



جنوبی افریقی فلم ’برکت‘اور روسی فلم ’دی سن ابو می نیور سیٹس‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا

برازیل کے فلمساز لوسیا مرات نے اپنی شاندار دستاویزی فلم ’انا‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا

ہندوستانی اداکار دھنش نے ’آسورن‘ میں ایک کسان کے قدرتی اور دہاتی کردار کے لیے بہترین اداکار(مرد) کا ایوارڈ جیتا

برازیلین اداکارہ لارا بولڈورینی کو ’آن وہیلز‘ میں ان کے کردار کے لیے بہترین اداکار (خواتین) کا ایوارڈ دیا گیا

چینی ہدایت کار یان ہان کو ’اے لٹل ریڈ فلاو‘ کے لیے جیوری اسپیشل مینشن ایوارڈ ملا

Posted On: 28 NOV 2021 8:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28نومبر؍2021:

چھٹے برکس فلم فیسٹول میں ہدایت کار ایمی زیفتا کی جنوبی افریقی فلم ’’برکت‘‘اور ہدایت کار لیبوف بوریسووا کی ہدایت کاری میں بننے والی روسی فلم ’’دی سن ابو می نیور سیٹس‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ برکس فلم فیسٹول پہلی بار گوا میں 20 تا 28 نومبر 2021 کے دوران بھارت کے 52ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

ان فلموں کو انسانی جذبات، حساسیت اور بہترین آن اسکرین کہانی سنانے کے لیے ان کی سینمائی تصویر کشی کے لیے ایوارڈز دیے گئے۔

فلموں کی خوبصورتی اور شانداریت پر تبصرہ کرتے ہوئے راہل رویل، صدر، برکس جیوری نے کہا، ’’اس سال جیوری میں بہت اہل لوگ تھے اور اس عمل کے دوران ہمیں احساس ہوا کہ اگرچہ ہماری ثقافتیں مختلف ہیں،لیکن جب ہم فلمیں دیکھتے ہیں، تو ہم سب ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یہ دنیا بھی ایسی ہونی چاہیے۔

 

 

بہترین فلم برکت کو جنوبی افریقہ نے 2022 کے 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے باضابطہ طور پر بھیجا ہے۔ یہ ایک ڈرامائی کامیڈی ہے جو ایک بزرگ خاتون (خاندان کی سربراہ) پر مبنی ہے جو عید کے تہوار پر اپنے بکھرے ہوئے خاندان کو اکٹھا کرنے کے لیے نکلتی ہے۔ بزرگ خاتون کے نئے رومانس کی خبر کہانی میں ایک موڑ پیدا کرتی ہے۔ اس فلم نے مختلف بین الاقوامی فلمی میلوں میں کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔

 

 

بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی دوسری فلم ’دی سن ابو می نیور سیٹس‘ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ایک بوڑھے آدمی میں زندگی کی روح کو پھر سے جگانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اپنی گمشدہ بیٹی کو دیکھ سکے۔ یہ ایک مزاحیہ ڈرامہ کے ساتھ ساتھ افسانے کی ایک متاثر کن فلم ہے، جس کی ہدایت کاری روس کے لیبوف بوریسوا نے کی ہے۔

 

 

برازیلی فلمساز لوسیا مورت نے اپنی دستاویزی فلم اینا کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا۔ ریو ڈی جنیرو میں پیدا ہوئے مورت برازیل کے نئے سنیما کے منظرنامے سے ابھرنے والی ایک طاقتور آواز ہے۔ ان کی فلم انا بہادر اور مضبوط خواتین کے بارے میں بتاتی ہے جو مشکلات کا سامنا کرتی ہیں اور اپنی شناخت حاصل کرنے کے لیے معاشرے کے اصولوں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

 

 

بھارتی اداکار دھنش نے ’آسورن‘ میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکار (مرد) کا ایوارڈ جیتا تھا۔ یہ ایک باپ بیٹے کسان پر مبنی فلم ہے (دونوں کردار دھنش نے ادا کیے ہیں) جو معاشرے کے قدیم نظام کے خلاف لڑتے ہیں۔ جذباتی دل دہلا دینے والی فلم آسورن میں دھنش کی طرف سے ادا کیے گئے کسان کے کردار کی قدرتی اور دیہاتی تصویر کشی کو بے حد سراہا گیا اور فلم نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں۔

برازیلین اداکارہ لارا بولڈورینی کو ان کی فلم آن وہیلز کے لیے بہترین اداکار (خواتین) کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ سنسنی خیز فلم تھی جو سڑک پر بزرگوں کی تلاش میں فلمائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ چینی ہدایت کار یان ہان کو ان کی فلم اے لٹل ریڈ فلاور کے لیے جیوری اسپیشل مینشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ فلم ایک عام آدمی کی قریب قریب حقیقت پسندانہ رومانوی کہانی بیان کرتی ہے جو موت کے سامنے محبت اور مہربانی کا انتخاب کرتا ہے۔

راہل رویل نے کہا، ’’جب ہم ایوارڈ جیتنے والوں کا فیصلہ کرنے کے لیے بیٹھے تو تمام جیوری ممبران کا عملی طور پر ایک ووٹ تھا۔ یہ سنیما کی طاقت ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا برکس کو دنیا کی ایک طاقت بنانے کا خواب جلد پورا ہو۔‘‘

 

 

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، رکن پارلیمنٹ محترمہ سما لتھا اور جناب راہل رویل نے تمام جیتنے والوں کو انعامات پیش کیے۔

اس سال افی نے دنیا کی پانچ صف اول کی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور معروف فلم ساز ممالک کو اکٹھا کیا۔ اس مسابقتی میلے کی جیوری 5 ممبران پر مشتمل تھی، ہر برکس ملک سے ایک ایک جیوری نے 52ویں آئی ایف ایف آئی، گوا کے تعاون سے 6ویں برکس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی 20 فلموں کو دیکھنے کے بعد پانچ زمروں میں ایوارڈ کے لیے فلموں کا انتخاب کیا۔

 

 

************

ش ح۔م ع۔ن ع

(U: 13419)



(Release ID: 1776254) Visitor Counter : 212


Read this release in: Marathi , Bengali , English , Hindi