اقلیتی امور کی وزارتت

این ایس ایس کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے طلباء

Posted On: 29 NOV 2021 4:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 نومبر/ اقلیتی امور کی وزارت چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں یعنی سکھ ، جین ، مسلمان ، عیسائی ، بودھ اور پارسی  سے تعلق رکھنے والے  طلباء / امید واروں کو  پبلک سیکٹر کی کمپنیوں ، بینکوں ، انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ساتھ  خود مختار اداروں سمیت مرکزی اور ریاستی حکومتوں  کے تحت  گروپ  ’ اے  ‘ ، ’ بی ‘ اور ’ سی ‘ کی ملازمتوں میں بھرتی کے لئے  مسابقتی امتحانوں اور تکنیکی / پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلے کے لئے ہونے والے امتحانات میں  پاس ہونے کی خاطر خصوصی کوچنگ  کے ذریعے  مفت کوچنگ  اور متعلقہ اسکیم ( نیا سویرا ) کو نافذ کرتی ہے ۔  یہ اسکیم پورے ملک میں پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں / غیر سرکاری تنظیموں ( این جی اوز ) کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے ۔

          پچھلے چار برسوں کے دوران ( 18-2017 ء سے 21-2020 ء تک ) چھ نوٹیفائیڈ برادریوں سے تعلق رکھنے والے 36839 طلباء / امید واروں  نے فائدہ حاصل کیا ہے ۔  پچھلے چار برسوں کے دوران ریاستوں کے حساب سے فیض پانے والے طلباء کی تعداد کی تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت مدد کی بنیاد پر فیض پانے والوں کے اعداد و شمار  تیار نہیں کئے جاتے ۔

          اسکیم شروع ہونے کے بعد سے اسکیم کے نفاذ کے لئے 344.24 کروڑ روپئے استعمال کئے جا چکے ہیں ۔

          نیا سویرا اسکیم اقلیتی برادریوں کے  اقتصادی طور پر کمزور طبقے  ( ای ڈبلیو ایس ) کے طلباء / امید  واروں  کے لئے ، جن کی کنبے کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ روپئے سے کم ہے ، فلاح و بہبود کے لئے نافذ کی جاتی ہے اور دیہی یا شہری زون کے لئے  علیحدہ زمرہ فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔ 30 فی صد سیٹیں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی طالبات  کے لئے ریزرو ہیں ۔

 

ضمیمہ

حکومت کی نیا سویرا اسکیم ( این ایس ایس ) کے تحت پچھلے چار برسوں کے دوران ( مالی سال 18-2017 ء سے مالی سال 21-2020 ء تک ) اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی ریاستوں کے حساب سے تفصیل

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

طلباء کی تعداد

آندھرا پردیش

1560

آسام

150

بہار

200

چنڈی گڑھ

540

چھتیس گڑھ

300

دلّی

1023

گجرات

1968

ہریانہ

860

جموں  اور کشمیر

640

جھار کھنڈ

360

کرناٹک

4718

کیرالہ

1930

مدھیہ  پردیش

2195

مہاراشٹر

3930

منی پور

350

میگھالیہ

410

پنجاب

1400

راجستھان

1330

تمل ناڈو

850

تلنگانہ

1750

اتر پردیش

8345

مغربی بنگال

2030

 

 

          مذکورہ معلومات  آج اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-11-2021)

U. No.  13458



(Release ID: 1776234) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Kannada