وزارت سیاحت

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے کوہیما میں تین روزہ بین الاقوامی ٹورزم مارٹ کا افتتاح کیا


ٹورزم مارٹ شمال مشرقی خطے کی سیاحتی صلاحیت کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اجاگر کرنے میں کامیاب رہے گا: جناب نیفیو ریو

شمال مشرقی خطہ میں سرحدی سیاحت اور جنگلی حیات کی سیاحت کے لامحدود امکانات ہیں: جناب اجے بھٹ

Posted On: 27 NOV 2021 8:53PM by PIB Delhi

 

نمایاں خصوصیت:

  • انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ اس خطے کی سیاحتی صلاحیت کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اجاگر کرتا ہے۔
  • وفد میں 'ایک بھارت شریشٹھہ بھارت' کے تحت ایک مطالعاتی دورے کے حصے کے طور پر ملک بھر کے طلباء شامل ہیں۔
  • سیاحت کے مختلف پہلوؤں اور مخصوص سیاحتی مصنوعات اور شمال مشرقی خطے میں ان کی صلاحیتوں پر ریاستی حکومتوں کی پیشکشیں بھی مارٹ کا حصہ ہوں گی۔

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ، جناب نیفیو ریو، وزیر مملکت برائے سیاحت اور دفاع، حکومت ہند، جناب اجے بھٹ، اور ایم ایل اے اور حکومت ناگالینڈ کے سیاحتی مشیر، جناب ایچ کھیہووی یپوتھومی نے مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کیا۔

اس سہ روزہ  ٹورزم مارٹ  کےافتتاح کے موقع پر سیاحت کے سکریٹری، حکومت ہند، جناب اروند سنگھ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، سیاحت، حکومت ہند محترمہ روپندر برار اور مرکزی حکومت اور شمال مشرقی ریاستی حکومتوں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ٹورزم مارٹ کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں خطے کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر ناگالینڈ پر کافی ٹیبل بک بھی جاری کی گئی۔ محکمہ سیاحت، حکومت ناگالینڈ اور ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا (ٹی پی سی آئی) نے  ایس آئی ایچ  ایم کےانصرام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ۔

 

1.jpg

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے امید ظاہر کی کہ کوہیما میں منعقدہ یہ بین الاقوامی ٹورزم مارٹ نہ صرف ناگالینڈ بلکہ پورے شمال مشرقی خطہ میں سیاحت اور تجارت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ شمال مشرقی خطہ ملک میں سیاحت اور کاروبار کے لیے پسندیدہ مقام بن جائے گا۔ کوروناوبا کی وجہ سے سیاحت کے شعبے پر پڑنے والے برے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کوہیما میں اس ٹورزم مارٹ کے انعقاد کے لیے وزارت سیاحت کا شکریہ ادا کیا۔

 

2.jpg

 

3.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب اجے بھٹ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپیل کی تھی کہ ہر شخص کو شمال مشرقی خطہ کا دورہ کرنا چاہئے، جہاں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی سادہ طبیعت اور میزبانی بے مثال ہے، جس کا میں خود تجربہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور ثقافت ایک دوسرے کے لازمی جز ہیں۔ اگر ہماری ثقافت امیر ہے، تو اس امیری کو جاننے اور سمجھنے کا بہترین ذریعہ سیاحت ہے۔ جناب بھٹ نے کہا کہ اس ٹورازم مارٹ میں ہم گھریلو سیاحت پر زور دے رہے ہیں۔ اس مارٹ میں شمال مشرقی علاقے سے تقریباً 75 فیصد سیلرز اور ملک سے تقریباً 50 خریدار حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “اس خطے کے بہت سے حصے ابھی بھی سیاحوں کے نقطہ نظر سے اچھوتے نہیں ہیں۔ یہاںسرحدی سیاحت اور جنگلی حیات کی سیاحت کے بے پناہ امکانات موجود ہیں’’۔

 

4.jpg

 

جناب بھٹ نے کہا کہ اس سال ملک کے مختلف حصوں سے 50 طلباء کو اس پروگرام کے ذریعے شمال مشرقی ہندوستان کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ اپنے ملک کے سیاحوں کو ہندوستان کے اس خطہ کا دورہ کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند شمال مشرقی خطہ میں سیاحت کی ترقی کی سمت میں کئی قدم اٹھا رہی ہے۔ حکومت ہند نے شمال مشرقی ریاستوں میں انفراسٹرکچر بنانے کے لیے 'سودیش درشن' اور 'پرساد' اسکیموں کے تحت فنڈز کو منظوری دی ہے۔ 'سودیش درشن' اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے میں 16 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبے یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اروند سنگھ نے کہا، "انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ ملک کے شمال مشرقی خطے میں سب سے بڑا ٹریول اور ٹور نیٹ ورکنگ انعقاد ہے۔ ایکو ٹورازم ترقی کے لیے ایک قیمتی ذریعہ ہے۔ رہائش، خوراک، خریداری کی سہولیات۔ اور سیاحوں کے لیے تفریح ​​میں زبردست بہتری آرہی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ سفر اور سیاحت دنیا کے سب سے بڑے اقتصادی شعبوں میں سے ایک ہے، جو پوری دنیا میں برآمدات اور خوشحالی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاحت کا شعبہ ہندوستانی معیشت کی ترقی کے بڑے محرک میں سے ایک ہے ۔ شری اروند سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے طلباء کو شمال مشرقی خطے کی بھرپور ثقافت اور ورثے سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اس لیے آج کی تقریب میں ملک بھر سے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب میں برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر، ملائیشیا کے ہائی کمشنر، میانمار کے امبیسڈرایکسٹراآرڈینری، ویتنام کے سفیر سمیت دیگر معززین اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والی وزارتوں/سرکاری اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔ تین روزہ تقریب میں 300 سے زائد مندوبین بشمول سرکاری افسران، صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور مقامی شرکاء شرکت کریں گے۔ 'ایک بھارت شریشٹھہ بھارت' کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایک مطالعاتی دورے کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر کے طلباء مقامی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے اور خطے کے ورثے اور ثقافت کو سمجھیں گے۔

ان کے علاوہ، اس تقریب میں ریاستی حکومتوں کی جانب سے ان کی سیاحت کی صلاحیت پر پیشکش اور شمال مشرقی خطے کے ریاستی سیاحتی محکموں کی طرف سے ایک نمائش بھی شامل ہوگی جس میں حصہ لینے والی ریاستوں کی سیاحتی مصنوعات کی نمائش ہوگی۔ شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں اور مخصوص سیاحتی مصنوعات اور ان کی صلاحیتوں پر مختلف بات چیت بھی اس تقریب کا حصہ ہوگی۔

شرکاء کے تجربے کو مزید تقویت دینے کے لیے، وزارت نے کسامہ ہیریٹیج ، کسامہ وار میوزیم اور مورمس، کھونوما ولیج اور کوہیما میں واقع دوسری جنگ عظیم کے قبرستانوں کے دوروں کا اہتمام کیا ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کو مقامی کمیونٹی، مقامی فن و ثقافت اور ناگالینڈ کی وراثت سے متعارف کرایا جائے گا۔

شمال مشرقی ریاستوں میں بین الاقوامی ٹورازم مارٹس کا باری باری اہتمام کیا جاتا ہے۔ ناگالینڈ پہلی بار اس مارٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس مارٹ کے پچھلے ایڈیشن گوہاٹی (آسام)، توانگ (اروناچل پردیش)، شیلانگ (میگھالیہ)، گنگٹوک (سکم)، اگرتلہ (تریپورہ) اور امپھال (منی پور) میں منعقد کیے جاچکے ہیں۔

 

****************

 

(ش ح۔س ک ۔ ف ر)

U. NO. 13416



(Release ID: 1776071) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi