ٹیکسٹائلز کی وزارت
دبئی ایکسپو، 2020 میں انڈیا پویلین کے "ٹیکسٹائل ویک" کا شاندار افتتاح
ای پی سی ایچ، دبئی ایکسپو، 2020 کے دوران "ٹیکسٹائل ویک" میں دستکاری برآمد کرنے والی کمیونٹی کی نمائندگی کررہاہے
Posted On:
27 NOV 2021 7:22PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وجے کمار سنگھ نے کل "دبئی ایکسپو 2020" میں انڈین پویلین کے تجارتی مشیر جناب جئے کرن سنگھ کے ساتھ ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے سربراہوں کی موجودگی میں 'ٹیکسٹائل ویک' کا افتتاح کیا۔ دبئی ایکسپو میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے 'سپلائی اینڈ انویسٹمنٹ پلیس فار دی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے لئےسپلائی اور سرمایہ کاری - ایک گیم چینجر' پر ایک بین مذاکراتی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ اس بات چیت کا مقصد ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو آگے بڑھانا ہے، تاکہ اس سے پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔
ای پی سی ایچ کے چیئرمین جناب راج کمار ملہوترا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکسپو 2020 میں انڈیا ایکسپو سب سے بڑے پلیٹ فارم میں سے ایک ہے، جو ہندوستان کو دنیا کے پیش کرنے اور ملک کو ترقی اور اختراع کے اگلے مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایکسپو ہفتے کے ساتوں دن صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے ہفتہ سے بدھ تک اور جمعرات سے جمعہ تک صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلا رہے گا۔
ویب سائٹ: https://indiaexpo2020.com/
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹ (ای پی سی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب آر۔ کے ورما نے بتایا کہ دستکاری ملک کے کاٹیج سیکٹر کی بڑی برآمدات میں سے ایک ہے اور بیرون ملک اس کی کافی گنجائش ہے۔ تقریباً 350 کروڑ ڈالر کی برآمدات کے ساتھ، ہندوستان کی دستکاری دنیا بھر میں فروخت کی جاتی ہے اور بھارت سے ہوم، لائف اسٹائل، فیشن، فرنیچر اور کپڑوں کی فراہمی کے مقصد سے غیر ملکی خریداروں کے لئے پسندیدہ مقام میں سے ایک ہے۔
دبئی ایکسپو ایک عالمی ایکسپو ہے جس کی یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک متحدہ عرب امارات میں دوبئی کے ذریعہ میزبانی کی جارہی ہے۔ ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 1 اکتوبر 2021 کو انڈیا پویلین کا افتتاح کیا۔ مسٹر راج کمار ملہوترا، چیئرمین، ای پی سی ایچ نے کہا، "ایکسپو 2020 میں انڈیا پویلین لوکا: سمستا: سکھینوبھونتو کے نظارے کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کاپتہ چلتا ہے، جس کا مطلب ہے، "پوری دنیا کا ہر شخص خوش رہے۔"
ای پی سی ایچ ملک سے دنیا کے مختلف مقامات پر دستکاری کی برآمدات کو فروغ دینے اوربیرون ملک میں اعلی دستکاری کے سامان اور خدمات کے قابل بھروسہ سپلائر کی شکل میں بھارت کی شبیہ کو فروغ دینے کے لئےوزارت ٹیکسٹائل کے تحت آنے والی نوڈل ایجنسی ہے۔ رواں مالی سال کے اپریل سے اکتوبر 2021-22 کے سات مہینوں کے دوران دستکاری کی برآمدات 19,119.48 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 50.88 فیصد زیادہ ہے۔
****************
(ش ح۔س ک ۔ ف ر)
U. NO. 13413
(Release ID: 1776057)
Visitor Counter : 141