مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

سٹیلائٹ پر مبنی خدمات کی پیش کش سے پہلے لائسنس حاصل کیجئے: ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز سے کہا اسٹار لنک، کوئی لائسنس نہیں ہے، مواصلات کے محکمے کی وضاحت

Posted On: 26 NOV 2021 8:29PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے  مواصلات کے محکمے نے اشارہ دیا ہے کہ اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز  کو  یہ لائسنس حاصل نہیں ہے کہ وہ بھارت میں سٹیلائٹ پر مبنی  انٹرنیٹ خدمات کی پیش کش کرے، جس کی  کہ عوامی سطح پر تشہیر کی جارہی ہے۔

یہ بات علم میں آئی ہے کہ  میسرز  اسٹار لنک نے  بھارت میں سٹیلائٹ پر مبنی  اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز  کی، ماقبل – فروخت / بکنگ شروع کردی ہے۔ اسے اسٹار لنک کی  ویب سائٹ (www.starlink.com)   بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس میں سٹیلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات کو بھارتی علاقے میں صارفین کی طرف سے  بک کرایا جاسکتا ہے۔

بھارت میں سٹیلائٹ پر مبنی خدمات  فراہم کرنے کے لئے  حکومت ہند کے مواصلات کے محکمے کی طرف سے  لائسنس درکار ہوتے ہیں۔ لہذا  عوام کو  بڑے پیمانے پر یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ  مذکورہ کمپنی نے  سٹیلائٹ پر مبنی  انٹرنیٹ خدمات  فراہم کرنے کے لئے کوئی لائسنس / اختیار نامہ  حاصل نہیں کیا ہے، جنہیں  ان کی  ویب سائٹ پر  بک کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق  حکومت نے  کمپنی سے کہا  ہے کہ وہ  سٹیلائٹ پر مبنی  مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لئے بھارتی  ضابطہ کار  کے لائحہ عمل پر   عمل در آمد کرے  اور  بھارت میں  سٹیلائٹ  انٹرنیٹ خدمات  کی بکنگ  /  فراہمی  سے  فوری طور پر گریز کرے۔

اس حقیقت کے پیش نظر  کہ اسٹار لنک کو  کوئی لائسنس  حاصل نہیں ہے، عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسٹار لنک خدمات  کو ، جن کی تشہیر کی جاری ہے، سبسکرائب نہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-13403



(Release ID: 1776014) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Hindi , Marathi