وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

گوا میں دھوپ ، ریت اور سمندر کے علاوہ بہت کچھ ہے ۔ میں نے اپنی فلموں کے ذریعے اِسے دکھانے کی کوشش کی ہے : اِفّی – 52 کے گوا سیکشن میں فلم ’ ڈی کوسٹا ہاؤس ‘ کے ڈائریکٹر جتیندر شکیرکر  کابیان


’’ ہم کونکنی کی فلمیں صرف اپنی زبان سے محبت کی خاطر بنا رہے ہیں تاکہ کونکنی زندہ رہے ‘‘

نئی دلّی ،27 نومبر/ یہ فلم تین مفرور مجرموں اور اُن لوگوں کے درمیان  تصاد م کے بارے میں ہے ، جنہوں نے انہیں یرغمال بنایا ہے ۔ جرائم پر مبنی فلم  ’ ڈی کوسٹا ہاؤس ‘ ناظرین کو بہت دھیان سے فلم دیکھنے  اور  فلم کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے ۔ یہ فلم بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے  گوا فلم سیکشن  میں دکھائی جا رہی ہے ۔

 

16-1EMPT.jpg

          فلم کے ڈائریکٹر جتیندر شکیرکر  نے گوا کے تعلق  کے بارے میں کہا کہ گوا کا مطلب صرف دھوپ ، ریت اور سمندر ہی نہیں ہے ، بلکہ گوا میں بہت کچھ ہے ۔ میں اپنی فلموں کے ذریعے اِسے دکھانا چاہتا ہوں ۔ وہ آج گوا میں اِفّی – 52 کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُن کے ہمراہ پروڈیوسر  ڈاکٹر پرمود  سالگاؤکر بھی موجود تھے ۔

          فلم کا عالمی پریمیر اِفّی – 52 میں کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم  اپنی فلم کا پریمیر اِفّی جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر  کر سکے ہیں ۔

          شکیرکر  نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کونکنی میں فلمیں بنانا آگ کے ساتھ کھیلنے جیسا ہے کیونکہ اِس سے پیسہ  نہیں کمایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اِفّی میں فلم کی نمائش ایک بڑا اعزاز ہے ، لیکن ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہو گا  کہ سینما کے دیکھنے والے بھی ہونے چاہئیں کیونکہ صرف اعزاز ہی پروڈیوسروں کا پیٹ نہیں بھر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کونکنی کی فلمیں صرف زبان کے لئے اپنی محبت کی وجہ سے بتاتے ہیں ۔ کونکنی اُس وقت ہی برقرار رہے گی ، جب ہم اِن فلموں کے ذریعے کونکنی  تہذیب کو دکھائیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم یہ فلمیں بنا رہے ہیں ۔ یہ میری پانچویں فلم ہے  اور  میرے کسی بھی پروڈیوسر نے کوئی  رقم نہیں کمائی ہے لیکن اب بھی وہ صرف زبان کی محبت کی وجہ سے یہ کام کر رہے ہیں ۔

 

16-2YJHC.jpeg

 

          جتیندر شکیرکر  18 سال سے اِس شعبے میں ہیں اور پہلے بھی  اِفّی میں کئی  بار شامل ہو چکے ہیں  ۔ سر دست ، وہ علاقائی سینما میں کام کر رہے ہیں اور انہوں نے خاص طور پر مراٹھی اور کونکنی سینما  کی خدمت کی ہے ۔ وہ اپنی فلم  ’ اودے ‘ اور ’ مورتو ‘ کے لئے جانے جاتے ہیں  ۔ البتہ انہوں نے کئی کارپوریٹ فلمیں ، ٹی وی سیریل اور ٹاک شو بھی کئے ہیں ۔ انہوں نے  ڈی ڈی نیشنل اور دیگر علاقائی چینلوں کے لئے اسکرین پلے رائیٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔

16-37O6W.jpeg

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-11-2021)

U. No.  13379

iffi reel

(Release ID: 1775825) Visitor Counter : 271


Read this release in: English , Hindi , Marathi