وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

52 ویں آئی ایف ایف آئی میں انڈین پینورما فلم 'ابھیجان' بنگالی سنیما کے سنہرے دور کی ایک  باوقار شخصیت سومتر چٹرجی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

 

نئی دہلی۔ 27  نومبر    52 ویں ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) میں ہندوستانی پینورما فیچر فلم ابھیجان، عظیم   بنگالی  اداکار اور بنگالی سنیما کے سنہرے دور کی باوقار شخصیات میں سے ایک سومتر چٹرجی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

فلم کی اداکارہ پاؤلی ڈیم نے آج 52 ویں آئی ایف ایف آئی کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا "فلم ابھیجان سومتر چٹرجی، جو اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے، ان  کی حقیقی زندگی کے سفر پر مبنی ہے۔"

معروف  بنگالی اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ بات چیت ہمیشہ روشن خیال ہوتی تھی۔ "وہ ایک ایسے اداکار ہیں، جن کی  وراثت  کو  بنگال کے فنکاروں کی موجودہ نسل اپنی وراثت میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے  کام کرنے کا طریقہ  آنے والی نسلوں کو تحریک دے گا۔  مجھے ان کے ساتھ چند فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6-10Y08.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ خواہشمند اداکاروں اور فلم سازوں کو ان کے ناقابل تسخیر جذبے، منفرد تخلیقی ذہن اور حساسیت کی تقلید کرنی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6-2I764.jpg

صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر نے کہا " پہلے انہوں نے ہماری پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا اور بعد میں کئی درخواستوں کے بعد اپنی رضامندی دی۔ بائیوپک بنانے کے بجائے ہم نے ان کی حقیقی زندگی کا سفر دکھایا ہے۔"  

 

ابھیجان
(ہندوستانی فیچر فلم- بنگالی)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6-3S5CF.jpg

ہدایت کار کے بارے میں: پرمبرتا چٹوپادھیائے ایک اداکار اور فلم ساز ہیں۔ انہوں نے 87 فلموں میں اداکاری کی ہے (زیادہ تر بنگالی لیکن ہندی بھی)۔ انہوں نے اپنی ہندی فلموں کی شروعات 'کہانی' (2012) سے کی تھی۔

فلم کے بارے میں: ڈاکٹر سنجے سین، ایک این آر آئی آنکولوجسٹ، بنگالی سنیما کے سنہرے دور کی باوقار شخصیات میں سے ایک اداکار سومتر چٹرجی کی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے کولکاتہ پہنچے۔سب سے  پہلے تو چٹرجی نے اسے ٹھکرا دیا۔ لیکن آخر کار وہ سین کو اپنی زندگی، تجربات، فلسفوں اور ناکامیوں پر فلم بنانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر سین جو گھر واپس لے جاتے ہیں وہ صرف ایک فلم نہیں ہے جو اداکار کی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لاتی ہے، بلکہ زندگی کا ایک بہت گہرا احساس اور اپنے وجود کے بارے میں ایک جدید فلسفہ بھی ہے۔

پروڈیوسر: رتن شری نرمان پروڈیوسر نو رتن جھاور کی ملکیت میں ہے۔ روڈ شو فلمز کی بنیاد 2016 میں پرمبرتا چٹرجی (اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار)، اریترا سین (پروڈیوسر اور ہدایت کار) اور سپریو سین (دستاویزی فلم ساز) نے رکھی تھی۔

فنکار اور عملہ

اسکرین پلے: پرمبرتا چٹوپادھیائے، پدمنابھ

ڈی او پی: اپو پربھاکر

ایڈیٹر: سمیت چودھری

فنکار: سومتر چٹرجی، جیشو سین گپتا، پرمبرتا سی۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13383

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

iffi reel

(Release ID: 1775820) Visitor Counter : 160


Read this release in: Marathi , English , Hindi