وزارت اطلاعات ونشریات

94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ہندوستان کی سرکاری اینٹری ’کوزہنگل‘ ازدواجی بدسلوکی کے مصائب کو بیان کرتی ہے


سادہ ترین شکل میں بیان کی گئی ایک سادہ سی کہانی سامعین کو چھو لیتی ہے: ونوتھراج پی ایس افّی52 میڈیا بات چیت میں

Posted On: 27 NOV 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27نومبر 2021:  کوزہنگل، آسکر کے لیے ہندوستان کی باضابطہ نامزدگی, ایک بچے اور ایک ماں کے درد اور تکالیف کو بیان کرتی ہے، جودونوں ازدواجی زیادتی کا شکار ہیں۔

’’یہ ایک سادہ سی کہانی ہے جسے سادہ ترین شکل میں بیان کیا گیا ہے۔ اور یہ میری زندگی سے ہی مستعار ہے۔ یہ فلم ان مصائب پر مبنی ہے جنہیں میری بہن اور اس کے چھوٹے بچے نے ایک شرابی شوہر کی وجہ سے پرداشت کیا تھا‘‘،یہ بات گوا میں آج 52ویں افّی کے موقع پر منعقدہ ایک میڈیا بات چیت میں،اس تامل فلم کے ڈائریکٹر ونوتھراج پی ایس نے کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-11YBO.jpg

اپنی پہلی فیچر فلم کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، ہدایت کار نے کہا کہ کوزہنگل ایک شرابی باپ اور اس کے بیٹے کے درمیان تعلقات پر مبنی ہے اور اپنے مئیکے چلی جانے والی بیوی کو واپس لانے کے لیے ان کا سفر کی روئیدادپیش کرتی ہے۔

’’میں نے فلم کی شوٹنگ اپنے ہی گاؤں میں کی کیونکہ کہانی اور منظر نامہ، دونوں میرے دل کے قریب تھے۔ فلم میں دکھایا گیا منظر نامہ، تیسرا کردار بناتا ہے کیونکہ انسانوں کے رویے بھی اس آب و ہوا اور جغرافّیہ سے متاثر ہوتے ہیں جہاں وہ رہتے ہیں۔ فلم میں زمین کی تزئین کی اہمیت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ونوتھراج نے کہا کہ بنجر زمین کی تزئین اور تیز گرم دھوپ، جس میں پورا پلاٹ ترتیب دیا گیا ہے، کرداروں کے طرز عمل کو واضح کرنے والے اہم عناصر ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-2N004.jpg

فلم بنانے کے دوران اپنی جدوجہد کو بیان کرتے ہوئے، ونوتھراج نے کہا کہ شروع میں ان کے پاس فیچر فلم کے لیے کافّی فنڈز نہیں تھے۔ انہوں نےمزید کہا ’’ہم نے پروڈیوسر کی تلاش کی امید کے ساتھ فلم کا رف کٹ آف، این ایف ڈی سی فلم بازار میں بھیجا تھا۔ اسے مشہور تامل ہدایت کار رام نے دیکھا، جو بعد میں ہماری مدد کے لیے آگے آئے۔ اس کے بعد فلم کو یدایت کار وگنیش شیون اور اداکارہ نینتھارا نے پروڈیوس کیا‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-3DWIK.jpg

اس ملاقات میں فلم کے چائلڈ آرٹسٹ چیلاپنڈی بھی موجود تھے اور یہ ان کی اداکاری میں ڈیبیو ہے۔

یہ فلم، جو کہ آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی تمغے کی دعویدار بھی ہے، مختلف فلمی میلوں میں دکھائی گئی ہے اور دنیا بھر میں اس نے پزیرائی حاصل کی ہے۔

 

کوزہنگل

(انڈین پینورنم فیچر فلمز کیٹیگری- تامل)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-4GUJT.jpg

فلم کے بارے میں: ایک ناقابل برداشت گرم دن میں، گنپتی، ایک شرابی، بیوی کو مارنے والا، اپنی بیوی کو واپس لانے کے لیے 13 کلومیٹر دور ایک بنجر بستی کا سفر شروع کرتا ہے جو اسے چھوڑکر جا چکی ہے۔ وہ اپنے جوان بیٹے ویلو کو اپنے ساتھ گھسیٹتا ہے۔ ان کا سفر شدید گرمی اور ویران علاقوں سے پر ہے۔ منزل پرپہنچنے پر اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی مہلے ہی ان کے گھر کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ مایوس ہو کر وہ جھگڑے میں پڑ جاتا ہے۔ ناراض ویلو نے بس کا ٹکٹ پھاڑ دیتا ہے، جس سے باپ بیٹے کو کڑکتی دھوپ میں پیدلہی گھر واپس چلنے پر مجبور کر دیا۔

ڈائریکٹر کے بارے میں: ونوتھراج پی ایس نےاپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز اے سرکونم اور ہدایت کار این راگاون اور ایک تھیٹر گروپ ’منال ماگوڈی‘ کی مدد سے کیا۔ ’کوزہنگل‘ ان کی پہلی فلم ہے۔

پروڈیوسر: راؤڈی پکچرز کی بنیاد اسکرین رائٹر-ڈائریکٹر وگنیش شیوان (عرف وگنیشور ایس) نے رکھی ہے۔ ’کوزہنگل‘ (پیبلز) اس کی پہلی فلم ہے، جسے نینتھارا کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا گیا ہے، جو ایک معروف اداکارہ ہے جس کی 65 سے زیادہ فلمیں چار جنوبی ہندوستانی زبانوں میں ہیں۔

کاسٹ اور عملہ

اسکرین پلے: ونوتھراج پی ایس، ڈی او پی: وگنیش کمولائی، جیا پارتھی، ایڈیٹر: گنیش شیوا، کاسٹ: کروتھتھادیان، چیلاپنڈی

*****

U.No.13367

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1775699) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil