وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

’دی نائٹ بیلانگس ٹو لورس‘ محبت اور خواہش کی ایک گہری داستان ہے: اِفّی 52 کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران جولین ہلموئینی کا اظہار خیال

 

پنجی، 26 نومبر 2021

 

’دی نائٹ بیلانگس ٹو لورس‘ کے ہدایت کار جولین ہلموئینی نے آج 52 ویں اِفّی کے شانہ بہ شانہ منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ فلم محبت اور خواہش کی ایک گہری داستان ہے۔

جولین نے کہا کہ یہ فلم ایک زبردست رومانی داستان پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، ’’اس رومانی شدت کو برقرار رکھنے کے لیے ہم نے اس فلم کو صرف دو کرداروں کے ساتھ ایک سنگل سیٹ میں شوٹ کیا۔‘‘

فلم میں متعدد عریاں مناظر شامل کرنے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، ڈائرکٹر نے کہا کہ محبت اور قربت کی متانت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی ٹیم نےان مناظر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے کرداروں کے درمیان جنسی قربت کو فطری انداز میں دکھانے کی کوشش کی ہے اور عریاں مناظر کہانی کے مطابق پیش کیے گئے ہیں۔‘‘

ایک سجھاؤ کی حمایت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک ہدایت کار کے پاس کہانی کو مؤثر انداز میں کہنے کے لیے اظہار کی آزادی ہونی چاہے ۔ انہوں نے مزید کہا، ’’جیسی فلم ہم نے بنائی ہے اسے بنانے کے لیے اجتماعی فیصلہ لیا گیا تھا، اور اسے دنیا بھر میں شائقین کے ذریعہ خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔‘‘

اس فلم کو ورلڈ پینورما کے حصے کے طور پر گذشتہ روز اِفّی میں دکھایا گیا۔

دی نائٹ بیلانگس ٹو لورس۔ فرانسیسی زبان کی فلم

(ورلڈ پینورما کے تحت منتخب کی گئی فلم)

ہدایت کار کے بارے میں: جولین ہلموئینی 1979 میں پیدا ہوئے ایک فرینچ ہدایت کار ہیں۔ سنیما میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے 2006 میں ہدایت کاری کے شعبہ لا فیمیس سے گریجویشن مکمل کی۔ 2005 اور 2008کی مدت میں تین مختصر فلموں کی ہدایت کاری کے بعد ، انہوں نے 2019 میں اپنی اولین فیچر فلم لا نوئت آکس امانتس کی ہدایت کاری کی۔

فلم کے بارے میں: یہ لہروں اور چٹانوں کی ملاقات کی کہانی ہے۔ ایک ہفتے میں اس کی شادی ہونے والی ہے۔  وہ برسوں سے لطف اندوزی میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ وہ دونوں ملتے ہیں۔ بات کرتے ہیں۔ وہ غیر مشروط طور پر ایک رات کے لیے، ایک دوسرے کو بطور تحفہ حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس فلم کو ایتھنس بین الاقوامی فلمی میلہ 2021 کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔

فلم کے اداکار اور عملہ

پروڈیوسر: نکولس بریویئر

ڈی او پی: یوآن ڈی مونٹ گرانڈ

ایڈیٹر: کیڈرک لی فلوچ

اداکار: لورا ملر، شیمکی لوتھ

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13364

iffi reel

(Release ID: 1775620) Visitor Counter : 240


Read this release in: English , Marathi , Hindi