وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے  ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  3.7 کروڑ روپئے کی نا جائز غیر ملکی کرنسی کے ساتھ دو مسافروں کو پکڑا  

Posted On: 26 NOV 2021 7:55PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 نومبر/ آپریشن چیک شرٹس کے حصے کے طور پر، ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ( ڈی آر آئی ) نے دو مسافروں کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس حاصل کی ، جو غیر ملکی کرنسی کو بھارت سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ڈی آر آئی  حکام نے 26 نومبر ، 2021 ء کے اول وقت میں  ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ، ان دو مسافروں کو روکا ، جو  شارجہ جانے والے تھے۔ ان کے سامان کی چیکنگ کے دوران 3.7 کروڑ روپئے کی  امریکی ڈالر اور سعودی درہم میں غیر ملکی کرنسی   برآمد کی  گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CHSB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014G6C.jpg

 

غیر ملکی کرنسی کو لے جانے والے سامان کے نیچے ایک چالاکی سے ڈیزائن کی گئی جگہ میں چھپایا گیا تھا۔  اس سے عام طور پر سامان کی چیکنگ میں تلاش کر پانا مشکل تھا ۔

دونوں گرفتار مسافروں کے پاس مذکورہ کرنسی  کی غیر قانونی ملکیت یا قانونی برآمدگی کے لئے کوئی دستاویزات نہیں تھے ۔ ان مسافروں سے برآمد ہونے والی کرنسی کسٹمز ایکٹ - 1962 کی دفعہ 110 کے تحت ضبط کر لی گئی ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

کسٹمز ایکٹ کے مطابق اسمگل کی جانے والی رقم غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ  کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے ، جو مجرمانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، یہ قومی معیشت اور قومی سلامتی کے لئے بھی ایک خطرہ ہے ۔

ڈی آر آئی سرگرمی کے ساتھ نگرانی رکھتی ہے اور غیر ملکی کرنسی، سونا، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی ملک میں اور باہر اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مسلسل چوکس رہتی ہے ۔  یہ پچھلے ڈیڑھ ماہ میں کسی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیر ملکی کرنسی ضبط کرنے کا چوتھا واقعہ ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  13349


(Release ID: 1775573) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi