نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت کو کسی باہری ایجنسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے
جناب ونکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی باشندہ ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ آئین کا احترام کرتا ہے
صحافت کے ساتھ ساتھ تحقیق، مقصد اور استقامت بھی ہونی چاہیے
انہوں نے 'جمہوریت، سیاست اور حکمرانی' کے موضوع پر ڈاکٹر اے۔ سوریہ پرکاش کی تصنیف کردہ کتابوں کا اجرا کیا
Posted On:
26 NOV 2021 7:34PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ ونکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ملک میں جمہوریت کا عمل سبھی شہریوں کے لئے مساوی حقوق اور انصاف کو یقینی بنانے کے آئینی اصولوں کے مطابق ہے اور اس کے لئے کسی باہری ایجنسی کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کی ایگزیکیوٹیو کونسل کے وائس چیئرمین اور پارلیمانی و آئینی امور کے تبصرہ نگار اور معمر صحافی ڈاکٹر اے۔ سوریہ پرکاش کی تصنیف کردہ کتابوں بعنوان 'جمہوریت، سیاست اور حکمرانی' کے انگریزی اور ہندی ورژن کا اجرا کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ہندوستانی جمہوریت کے دفاع میں جناب نائیڈو کا یہ بیان کچھ مغربی اور امریکی ایجنسیوں کے ذریعہ ہندوستانی جمہوری عمل کے بارے میں حال ہی کی کچھ ناموافق رپورٹوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں شہادت پر مبنی مؤثر جوابی نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے جناب سوریہ پرکاش کی تعریف کی۔
نائب صدر نے کہا کہ ہندوستانی باشندہ ہونے کا تومطلب ہی آئی کی روح اور فلسفے ہر قائم رہنا ہے جس کا مقصد تمام شہریوں کے درمیان برابری کی سطح پر بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا ’’ہر ایک باشندے کو ذات پات ، رنگ، علاقے اور مذہب کی تفریق سے اوپر اٹھنا ہے‘‘۔ انہوں نے گزشتہ 30 برسوں میں اپنی تحریر کے ذریعہ اس مقصد کو فروغ دینے کے لئے جناب پرکاش کی ستائش کی۔
جناب نائیڈو نے صحافیوں کے لئے وسیع تحقیق کرنے اور خبروں اور نظریات کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ صحافیوں اور تبصرہ نگاروں کو جذبے ، مقصدنقطہ نظر اور استقامت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایک تبصرہ نگار کے طور پر میڈیا میں پچاس برسوں کے اپنے کیریئر کے ذریعہ ان اصولوں پر عمل کرنے کے لئے جناب پرکاش کی تعریف کی۔
اس موقع پر مرکز وزیر جناب پرہلاد جوشی ، مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر ، تغلق کے ایڈیٹر جناب ایس گرو مورتی، وویکا نند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب سوریہ پرکاش اور سینئر میڈیا شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-13350
(Release ID: 1775557)
Visitor Counter : 135